مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں بڑے افسران کو بچا رہے ہیں نتیش : تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے مظفر پور میں لڑکیوں کے شیلٹر ہوم میں بچیوں کی عصمت دری کے معاملے میں ریاستی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار پر بڑے افسران کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔

Aug 07, 2018 01:34 PM IST | Updated on: Aug 07, 2018 01:41 PM IST
مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں بڑے افسران کو بچا رہے ہیں نتیش : تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو: فائل فوٹو

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے مظفر پور میں لڑکیوں کے شیلٹر ہوم میں بچیوں کی عصمت دری کے معاملے میں ریاستی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار پر بڑے افسران کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔

تیجسوی  یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعلی انتظامیہ میں خامی کی بات کرتے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ آخر انتظام دیکھنے کا کام کس کا ہے اور وہ وزیراعلی کی کرسی پر کس لئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتیش جی، آپ سارا قصور دوسرے کے سر ڈالتے ہیں۔ چھوٹے ملازموں کو پھنساتے ہیں، بڑے افسران کو بچاتے ہیں کیونکہ انہیں نہیں بچایا گیا تو وہ آپ کی ساری پول کھل دیں گے۔

Loading...

واضح رہے کہ مظفر پور کے واقعہ سے سبق لیتے ہوئے حکومت نے بچوں سے وابستہ سبھی اصلاحی یا فلاحی شیلٹر کا انتظام خود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب ریاست میں بچوں سے متعلق سبھی اصلاحی یا فلاحی شیلٹر کا انتظام کسی بھی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ذریعہ نہیں چلایا جائے گا۔ ریاستی سرکار ایسے شیلٹروں کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے گی۔

Loading...