مغربی چمپارن میں بڑی تعداد میں شراب برآمد ، تین خواتین گرفتار

بہار میں ضلع مغربی چمپارن کے بگہا سٹی تھانہ علاقے میں واقع گنڈک میں ایک کشتی سے آج صبح پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے تین اسمگلر خواتین کو گرفتار کیا

Sep 12, 2016 12:53 PM IST | Updated on: Sep 12, 2016 12:53 PM IST
مغربی چمپارن میں بڑی تعداد میں شراب برآمد ، تین خواتین گرفتار

بگہا : بہار میں ضلع مغربی چمپارن کے بگہا سٹی تھانہ علاقے میں واقع گنڈک میں ایک کشتی سے آج صبح پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے تین اسمگلر خواتین کو گرفتار کیا۔

بگہا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر کیلاش نگر محلہ کے نزدیک گنڈک ندی میں ایک کشتی سے 30 کارٹن اور دو بوری میں بھری غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی پر سوار کچھ اسمگلر گنڈک ندی میں کودکر فرار ہوگئے ۔ جبکہ تین عورتوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار عورتیں کیلاش نگر کی باشندہ ہیں۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گرفتار شدہ خاتون اسمگلروں نے بتایا کہ وہ اترپردیش سے کشتی کے ذریعے شراب لاکر مشرقی اور مغربی چمپارن میں اونچی قیمتوں پر فروخت کرتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کی بنیاد پر اس ریکٹ میں شامل دیگر اسمگلروں کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...