اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے 56 مسلمانوں کو امیدوار بنایا

کولکاتہ۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے 56 مسلمانوں کو امیدوار بنایا ہے جن میں کئی نئے چہرے شامل ہیں۔

Mar 16, 2016 11:26 AM IST | Updated on: Mar 16, 2016 11:27 AM IST
اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے 56 مسلمانوں کو امیدوار بنایا

کولکاتہ۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے 56 مسلمانوں کو امیدوار بنایا ہے جن میں کئی نئے چہرے شامل ہیں۔ ترنمول امیدواروں میں پہلی بار وقف بورڈ کے چیرمین جسٹس عبدالغنی بھی شامل ہیں جو پہلی بارانتخابی میدان میں اترے ہیں۔

مغربی بنگال وقف بورڈ کے چیرمین کے طور پر سیاسی لیڈران کا انتخاب نیا نہیں ہے۔ بورڈ ممبران و چیرمین کے عہدے پر ریاستی وزیر و لیڈران کا قبضہ رہا ہے ۔تاہم پہلی بار بورڈ کے چیرمین کو سیاسی میدان میں شامل کیا گیا ہے۔  خود بورڈ چیرمین جسٹس عبدالغنی نےحیرانی کا اظہار کرتے ہوئے  خود وزیر اعلی ممتا بنرجی کی جانب  سے ان سے الیکشن کی اپیل کو انکی رضامندی کی وجہ بتائی۔ جسٹس عبدالغنی کو ہوڑہ کے جگت ولبھ پور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

بورڈ چیرمین کے طور پر پہچان رکھنے والے جسٹس عبدالغنی نے بورڈ کے نئے دفتر کی تعمیر کو اہم منصوبہ بتاتے ہوئے بورڈ  کی جانب سے مسلم طلباء میں اسکالر شپ اسکیم کی شروعات کو اپنا اہم کارنامہ بتایا۔انسانی خدمت کے لئے انہوں نے دو سے چار غیر مسلم طلباء میں دس ہزار فی طلبہ  وظیفے کی تقسیم کی ہے۔ جسٹس عبدالغبنی نے جلد ہی الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے ریاستی وقف بورڈ کی میٹینگ میں بھی اپنی شرکت کی امید جتائی ہے۔

Loading...

Loading...