جھاڑیوں میں ملی دو دن کی بچی، چیٹیوں کے کاٹنے کی وجہ سے حالت نازک

تریپورہ کی دارالحکومت اگرتلا میں جھاڑیوں میں دو دن کی ایک بچی ملی ہے، جس کی حالت چیٹیوں کے کاٹنے سے شدید نازک ہے

Oct 27, 2018 11:59 AM IST | Updated on: Oct 27, 2018 12:05 PM IST
جھاڑیوں میں ملی دو دن کی بچی، چیٹیوں کے کاٹنے کی وجہ سے حالت نازک

علامتی تصویر

تریپورہ کی دارالحکومت اگرتلا سے 30 کلومیٹر دور سپاہیجالا میں جھاڑیوں میں دو دن کی ایک بچی ملی ہے۔ پولیس نے اطلاع دیتےہوئے بتایا کہ بچی کے جسم کے کئی حصوں کو چیٹیوں نے کاٹا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گاوں کے ایک باشندہ نے جھاڑی میں رونے کی آواز سنی جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ وشوامگنگا پولیس اسٹیشن کے انچارج پنالال ساہا نے کہا،’’ ہم بچی کو مقامی اسپتال لے کر گئے۔ شروعاتی اعلاج کے بعد اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے اندرا گاندھی مموریئل اسپتال میں شفٹ کر دیا‘‘۔  ساہا نے بتایا کہ اس معاملہ میں تحقیقات چل رہی ہے لیکن فی الحال ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

حاصل ہوئی اطلاعات کے مطابق بچی انفیکشن میں مبتلا ہے۔ چیٹیوں کے کاٹنے سے اس کے چہرہ اور آنکھوں پر اثر پڑا ہے۔

Loading...

Loading...