ایئر ہوسٹس چھیڑچھاڑمعاملہ: بی جے پی لیڈرکےملزم بیٹےفرار، پولیس کی تلاش جاری

ایئر ہوسٹس چھیڑ چھاڑ معاملے میں پٹنہ پولیس کے سینئر لیڈر اور بہار قانون ساز کونسل کے سابق اسپیکر اودھیش نارائن سنگھ کے دونوں بیٹوں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپہ ماری کررہی ہے۔

May 21, 2018 06:31 PM IST | Updated on: May 21, 2018 06:31 PM IST
ایئر ہوسٹس چھیڑچھاڑمعاملہ: بی جے پی لیڈرکےملزم بیٹےفرار، پولیس کی تلاش جاری

پٹنہ: ایئر ہوسٹس چھیڑ چھاڑ معاملے میں پٹنہ پولیس کے سینئر لیڈر اور بہار قانون ساز کونسل کے سابق اسپیکر اودھیش نارائن سنگھ کے دونوں بیٹوں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپہ ماری کررہی ہے۔ پٹنہ کے سٹی ایس پی ڈی امرکیش نے کہا کہ اس متعلق میں ڈی ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ ہم لوگ ان کی رہائش گاہ کی تلاشی کرچکے ہیں، لیکن دونوں وہاں نہیں ملے ہیں۔

شہر ایس پی کے مطابق متاثرہ ایئر ہوسٹس کی طرف سے شکایتی خط ملا تھا اور پھر فون سے بات کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ ہم لوگوں نے متاثرہ لڑکی سے جانچ میں مدد کے لئے پٹنہ آنے کی گزارش کی ہے، لیکن ابھی تک کنفرم نہیں ہے۔ متاثرہ ایئر ہوسٹس ممبئی کی رہنے والی ہے۔

Loading...

گاندھی میدان خاتون پولیس اسٹیشن میں درج تحریری شکایت میں متاثرہ ایئر ہوسٹس نے کہاکہ پرشانت رنجن اور سشانت رنجن نے اپنے والد کی سرکاری رہائش گاہ پر 16 مئی کو بلایا اور پھر چھیڑ خانی کرنے کی کوشش کی۔

air-hostage

درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ کامن فرینڈ کے ذریعہ وہ ان دونوں کے رابطہ میں آئی تھیں۔ 16 مئی کو سشانت سرکاری رہائش گاہ پر آنے کے ضد کرنے لگا، جب میں رہائش گاہ پہنچی تو پرشانت بھی وہاں پہنچ گیا اور دونوں نے چھیڑ خانی کی کوشش کی اور منع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔ پھر بعد میں کسی طرح سے میں وہاں نکلنے میں کامیاب ہوئی۔

دوسری طرف بی جے پی لیڈر اودھیش نارائن سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک بیٹا ابھی اسکول میں پڑھ رہا ہے اور کسی کے کہنے پر دونوں کو پھنسانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔

Loading...