بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کا پھرمتنازعہ بیان "خلجی نے لوٹا تھا بہار، اب پورے مک میں تبدیل کئے جائیں گےمغلوں سے منسلک نام"۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میں مطالبہ کروں گا کہ بہارکے ساتھ ساتھ پورے ملک میں مغل سے منسلک ناموں کوتبدیل کیا جائے۔

Oct 22, 2018 02:30 PM IST | Updated on: Oct 22, 2018 02:31 PM IST
بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کا پھرمتنازعہ بیان

بی جے پی ممبرپارلیمنٹ گری راج سنگھ: فائل فوٹو

الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے یوگی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مغل سے منسلک نام تبدیل کرنا چاہئے۔ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے گری راج سنگھ نے کہا کہ خلجی نے بہارکولوٹا، لیکن بھکتی پورکانام انہیں کے نام پررکھ دیا گیا۔

بہارکے اکبرپورکے ساتھ ساتھ تقریباً 100 مقامات کے نام بدلے گئے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میں مطالبہ کروں گا کہ بہارکے ساتھ ساتھ پورے ملک میں مغل سے منسلک ناموں کوتبدیل کیا جائے۔

Loading...

اس سے قبل وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھنے کی سفارش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شہرکا قدیم نام پریاگ راج ہی تھا۔ وزیراعلیٰ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے ترک دیا تھا کہ جہاں ندیوں کا سنگم ہوتا ہے، اس 'پریاگ' کہا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ میں بھی ایسے کرن پریاگ اوررودرپریاگ واقع ہے۔ ہمالیہ سے نکلنے والی دوپاک ندیاں گنگا اورجمنا کا سنگم مقدس زمین پرہوتا ہے توفطری طورپریہ سبھی پریاگوں کا راج ہے، اس لئے یہ پریاگ راج کہلاتا ہے۔ ایسے میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کیا جانا بالکل صحیح ہے۔ اس کے بعد گورنررام نائک نے ہفتہ کوشہرکا نام بدلنے کی تجویزکومنظوری دے دی، جس کے بعد فوری اثرسے یہ حکم نافذہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:   بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے کے بغاوتی تیور، حکومت کے خلاف تحریک چھیڑنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:                    یوپی کی حکومت نے اب الہ آباد کا نام بدل کر " پرياگ راج " کر دیا 

یہ بھی پڑھیں:        مرکزی وزیرگری راج نے کہا ’’موب لنچنگ کا شوراپوزیشن جماعتوں کی نوٹنکی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:       سنبت پاترا نے حافظ سعید سے کیا اپوزیشن کا موازنہ، گری راج نے بتایا ’اسامہ نواز‘۔

Loading...