ایکسکلوزیو: نتیش کمارکو 2020 میں وزیراعلیٰ کا امیدوارنہیں بننا چاہئے: اوپیندرکشواہا

وزیرمملکت اور آرایل سی پی صدراوپیندر کشواہا نے کہا کہ نتیش کمار کو وزیراعلیٰ عہدہ پر رہتے ہوئے 15 سال ہوگئے ہیں اور اب انہیں خود اپنے عہدے سے دستبردارہوجانا چاہئے۔

Jul 26, 2018 03:46 AM IST | Updated on: Jul 26, 2018 08:01 AM IST
ایکسکلوزیو: نتیش کمارکو 2020 میں وزیراعلیٰ کا امیدوارنہیں بننا چاہئے: اوپیندرکشواہا

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل اسی پی ) کے قومی صدر اوپیندر کشواہا: فائل فوٹو۔

وزیر مملکت برائے انسانی وسائل اور راشٹریہ لوک سمتا کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کو وزیراعلیٰ عہدہ پر رہتے ہوئے 15 سال ہوگئے ہیں اور اب انہیں خود اپنے عہدے سے دستبردار ہوجانا چاہئے۔

نیوز 18 بہار سے خاص بات چیت میں اوپیندر کشواہا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا ’’نتیش جی ہمارے بھی لیڈر رہے ہیں۔ بہار کی عوام نے انہیں تقریباً 15 سال کا موقع دیا ہے، مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ نتیش کمار کو خود عہدہ چھوڑ دینا چاہئے اوربہار میں کسی اور کو موقع دینا چاہئے اور انہیں بڑی سیاست کرنی چاہئے‘‘۔

Loading...

اوپیندر کشواہا نے یہ بھی کہا آخر لیڈر موقع کیوں مانگتا ہے۔ موقع اس لئے مانگتا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکے۔ میں ان کے (نتیش کمار) کی شخصیت کو جانتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ خود کہیں گے کہ وہ اگلے وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار نہیں ہوں گے‘‘۔

نیوز 18 سے اس سوال پر کہ کیا وہ 2020 میں وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ جو بھی سیاست میں ہے، اس کی اس عہدہ کی خواہش ہوتی ہے۔ اس طرح سے اوپیندر کشواہا نے یہ بھی واضح کردیا کہ اگر ان کو بھی وزیراعلیٰ عہدہ کا موقع ملتا ہے یا گنجائش نظرآتی ہے تو وہ بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

Loading...