بہار کے سبھی اضلاع میں قائم ہوگا وقف بھون ، بورڈ ہوا سرگرم

بہار کے سبھی اضلاع میں وقف بھون کی تعمیر کی جائےگی۔ حکومت سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد وقف بورڈ نے اس سلسلے میں کام شروع کردیا ہے۔

Jul 20, 2018 05:52 PM IST | Updated on: Jul 20, 2018 05:52 PM IST
بہار کے سبھی اضلاع میں قائم ہوگا وقف بھون ، بورڈ ہوا سرگرم

پٹنہ : بہار کے سبھی اضلاع میں وقف بھون کی تعمیر کی جائےگی۔ حکومت سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد وقف بورڈ نے اس سلسلے میں کام شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال میں اس سلسلہ میں ملی پوری رقم لیپس کرگئی تھی ، لیکن رواں مالی سال میں مختص رقم کو خرچ کرنے کا وقف بورڈ نے دعویٰ کیا ہے۔

بہار کے سبھی اضلاع میں چار کروڑ روپے کے خرچ سے وقف بھون کی تعمیر ہوگی۔ رواں مالی سال میں حکومت اس منصوبہ پر 100 کروڑ روپے خرچ کرےگی۔ وقف بورڈ نے اس تعلق سے کام شروع کردیاہے۔ ضلع اوقاف کمیٹی سے زمین مانگی جارہی ہے۔

سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کے مطابق 10 کٹھہ سے زیادہ کی زمین پر ایک وقف بھون کی تعمیر کی جائےگی۔ وقف بھون میں تمام سہولیات مہیا ہوں گی ۔ بورڈ وقف بھون کا تجارتی کاموں میں بھی استعمال کرےگا۔ بورڈ کے نئے سی ای او کے مطابق ضلع سے رپورٹ مانگی گئی ہے اور جلد ہی حکومت کو رپورٹ سونپی جائےگی۔

Loading...

Loading...