ممتا بنرجی کوراہل گاندھی کی حمایت، بنگال یونٹ کرے گی ترنمول کانگریس کےخلاف احتجاج

بنگال کانگریس اکائی پوری ریاست میں 6 فروری کواحتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ریاستی یونٹ کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں بی جے پی اورترنمول کانگریس دونوں کے خلاف ہے۔

Feb 05, 2019 01:39 PM IST | Updated on: Feb 05, 2019 04:20 PM IST
ممتا بنرجی کوراہل گاندھی کی حمایت، بنگال یونٹ کرے گی ترنمول کانگریس کےخلاف احتجاج

فائل فوٹو

مرکزی حکومت پر سی بی آئی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کراحتجاجی مظاہرہ کررہیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کوکانگریس صدرراہل گاندھی کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے باوجود ریاست کی کانگریس یونٹ ممتابنرجی اوران کی پارٹی ترنمول کانگریس کے خلاف پوری ریاست میں احتجاج کرنے کی تیاری کرچکی ہیں۔ مغربی بنگال کانگریس چٹ فنڈ معاملے میں ممتا بنرجی اوران کی پارٹی کے مبینہ طورپرملوث ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگال کانگریس پوری ریاست میں 6 فروری کو احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ کانگریس اس دوران شاردا چٹ فنڈ اورروزویلی گھوٹالے کی جانچ جلد ازجلد نتیجے تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کرے گی، اس کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کے پیسے انہیں لوٹانے اورملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کانگریس کرنے والی ہے۔ مغربی بنگال کانگریس صدرسومیندرنام مترا نے کہا 'قومی سطح پرہمارا موقف ترنمول سمیت ان سبھی جماعتوں کے ساتھ ہے، جو بی جے پی کے خلاف ہیں، لیکن ریاست کی سیاست میں کانگریس ترنمول کانگریس اوربی جے پی دونوں کے خلاف لڑائی لڑے گی'۔

Loading...

مترا نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس نے کانگریس کے 14 ممبران اسمبلی اورمالدہ کے ممبرپارلیمنٹ موسم نورکو پارٹی میں شامل ہونے کے لئے مجبورکیا۔ کانگریس کارکنان کا قتل کیا اورجمہوری ڈھانچے کے خلاف کام کیا۔ مترا نے سوال کیا کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی کیسے میں ترنمول کانگریس سے ہاتھ ملا سکتا ہوں؟

اس معاملے کے علاوہ بھی کئی بارایسا ہوا ہے کہ کانگریس کی مرکزی قیادت اورریاستی اکائی کا موقف ایک ہی موضوع پرالگ الگ رہتا ہے۔ ایک طرف اس معاملے میں بھی ممتا بنرجی کو راہل گاندھی کی حمایت حاصل ہے، لیکن ریاستی کانگریس کے لیڈراس کے خلاف ہیں۔ اس کے بعد قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ کانگریس اورترنمول کانگریس اتحاد کریں گے، لیکن یہاں کے لیڈروں نے ہمیشہ سے اسے مسترد کیا ہے۔

سجیت ناتھ کی رپورٹ

Loading...