بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ راہل گاندھی اورسابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ ایک اسٹیج پر

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ایک ساتھ ، ایک اسٹیج سے ممتا بنرجی کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے عوام سے ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کا اقتدار بنگال کیلئے خطرناک بن چکا ہے ۔

Apr 28, 2016 08:45 AM IST | Updated on: Apr 28, 2016 08:45 AM IST
بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ راہل گاندھی اورسابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ ایک اسٹیج پر

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ایک ساتھ ، ایک اسٹیج سے ممتا بنرجی کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے عوام سے ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کا اقتدار بنگال کیلئے خطرناک بن چکا ہے ۔دونوں لیڈروں نے کہا کہ بنگال کو غیر جمہوری طاقتوں سے بچانے کیلئے بایاں محاذ اور کانگریس کا اتحاد ضروری ہوگیا تھا ۔ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے کہا کہ پارک سرکس میدان میں کئی ریلیاں ہوئی ہیں ، مگر ایسی ریلی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوئی ہے جس میں بایاں محاذ اورکانگریس دونوں مل کر بنگال کو غیر جمہوری و غیرسیکولر طاقتوں سے بچانے کیلئے ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں ۔ریاست میں 30اپریل کو جنوبی 24پرگنہ ، ہگلی اور جنوبی کلکتہ کے 53سیٹوں پر اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 72سالہ سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے کہا کہ ہم خطرناک حکومت کو اکیلے شکست نہیں دے سکتے تھے اس لیے ہم نے اتحاد کا فیصلہ کیا تاکہ بنگال کو خطرناک قوتوں سے بچایا جاسکے ۔سینئر رہنما نے کہا کہ آج راہل گاندھی اور ہم ایک ساتھ اسٹیج پر کیوں ہیں ؟ کیوں کہ موجودہ حکومت خطرناک ہوچکی تھی ،ریاست میں جمہوریت اور سیکولرازم کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔ہم ملک کی سیکولر اورجمہوریت کے تئیں ہمارے نظریات یکساں ہیں اس لیے ہم ایک ساتھ جمع ہوئے تاکہ ملک کی بنیاد کو بچایا جاسکے ۔ بدھا دیب بھٹاچاریہ نے کانگریس اور بایاں محاذ اتحاد کی کامیابی کو یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 19 مئی کے نتائج کے بعد حکومت بنائیں گے اور ہم کرپشن و بدعنوانی اور غنڈہ گردی سے پاک حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے کانگریس اور بایاں محاذ اتحاد کے تئیں فیصلہ کرلیا ہے ۔انہوں نے دونوں پارٹیوں کے ورکروں سے کہا کہ اگلے دو مرحلے میں حکمراں جماعت کے ورکرس بوتھ لوٹ سکتے ہیں اس لیے آپ سب کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مودی اور ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈران کے کام کرنے کے طریقے میں یکسانیت ہے۔دونوں لیڈران بڑے بڑے وعدے کرنے کے باوجود غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز میں سوٹ بوٹ اور فئیراینڈ لولی کی حکومت ہے اور بنگال میں شاردا اور ناردا کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں کارخانے بند ہورہے ہیں ، جوٹ مل کے ورکرس بے روزگار ہوچکے ہیں ، نئے کارخانے نہیں لگ رہے ہیں ، بے روزگاری میں اضافہ ہوچکا ہے ۔خواتین کے خلاف عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بچے یہاں محفوظ نہیں ہیں ۔راہل گاندھی نے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران شمالی 24پرگنہ میں ایک بچے کی پٹائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

Loading...

Loading...