ممتا بنرجی نے مکل رائے کا موازنہ غذار سے کیا ، کہا :  پارٹی ورکرس کبھی بہکاوے میں نہیں آئیں گے

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اپنے سابق ساتھی مکل رائے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا موازنہ غدار کے طور پرکیا اور کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکرس کبھی مکل رائے کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

Jan 31, 2018 08:36 PM IST | Updated on: Jan 31, 2018 08:36 PM IST
ممتا بنرجی نے مکل رائے کا موازنہ غذار سے کیا ، کہا :  پارٹی ورکرس کبھی بہکاوے میں نہیں آئیں گے

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اپنے سابق ساتھی مکل رائے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا موازنہ غدار کے طور پرکیا اور کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکرس کبھی مکل رائے کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ وزیرا علیٰ نے پارٹی ورکرو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔تری پورہ میں پارٹی کو نقصان پہنچایا گیا ہے مگر ترنمول کانگریس کے ورکرس ملک اور سماج کی تعمیر کیلئے مختص ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں کوئی بھی ایک سے زائد عہدہ نہیں لے سکتا ہے۔ اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون بڑا ہے اور کون چھوٹا؟۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچایت انتخابات آئندہ چند دنوں میں ہونے والے ہیں، اس لیے پارٹی ورکروں کو اپنے کریکٹر پر توجہ دینے کے ساتھ نوجوانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس میں زیادہ زیادہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام اپنے وقت پر ہی مکمل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مرشدآباد میں بس حادثے پر اپوزیشن کے بیانات کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گندی سیاست کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے مصیبت کے لمحات ہمیشہ ریسکیو آپریشن اور ریلیف پر توجہ دی جاتی ہے ۔

وزیرا علیٰ نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زعفرانی پارٹی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔بی جے پی کسانوں ، مہنگائی اور ریلوے پروجیکٹ میں تاخیر جیسے مسائل پر جواب دینے سے بھاگ رہی ہے ۔

Loading...

Loading...