ٹرین میں ہوئی محبت کے لئے نوجوان نے لگائے 4 ہزار اشتہار، یوٹیوب پر ویڈیو کیا اپلوڈ

آپ کو بتا دیں کہ یہ عاشق سرکاری ملازم ہے

Aug 30, 2018 01:28 PM IST | Updated on: Aug 30, 2018 02:41 PM IST
ٹرین میں ہوئی محبت کے لئے نوجوان نے لگائے 4 ہزار اشتہار، یوٹیوب پر ویڈیو کیا اپلوڈ

علامتی تصویر

مغربی بنگال میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنےآیا ہے۔ دراصل جوکا میں رہنے والے ایک سرکاری ملازم کو ٹرین میں ایک لڑکی سے محبت ہو گئی۔ اس عاشق نے اپنی محبت کو پانے کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے اپنے پیار کو پانے کے لئے کولکاتا کے کونگت اوربلی کے بیچ 4 ہزار اشتہار لگوا دئے۔ وہ یہی نہیں روکے انہوں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنا کر بھی پوسٹ کر دیا۔

ریاستی محکمہ ماحولیات میں سالٹا جھیل میں کام کرنے والے وشوجیت پودار نے کہا کہ لوگ مجھے پاگل کہنے لگے ہیں، کیوں کہ میں جو کر رہا ہوں وہ عجیب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں اسے اپنے ذہن سے نہیں نکال پا رہا ہوں۔ ویشوجیت کی فلم کودیکھ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی فلم کسی آئین کو نہیں توڑ رہی ہے۔

Loading...

امر اجالا میں شائع خبر کے مطابق، وشوجیت نے کہا کہ وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔ میں اسے دیکھ رہا تھا اور وہ مجھے دیکھ رہی تھی۔ ہم بات کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے خاندان والوں کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ اس نے اپنا نمبر بھی بتانے کی کوشش کی لیکن میں سمجھ نہیں پایا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اس کا تپہ لگانے کے لئے ایسا کر رہا ہوں۔ میرا اسے پریشان یا ندنام کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ یہ سب دیکھ کرمجھسے رابطہ کرے میں اس سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

Loading...