مغربی بنگال کے ہگلی میں اے ٹی ایم مشین کے باہر قطار میں کھڑے ایک شخص کی موت

کلکتہ۔ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں اے ٹی ایم مشین کے باہر کھڑے ایک شخص کے گرجانے کے بعد موت ہوگئی ہے ۔

Dec 04, 2016 01:48 PM IST | Updated on: Dec 04, 2016 01:48 PM IST
مغربی بنگال کے ہگلی میں اے ٹی ایم مشین کے باہر قطار میں کھڑے ایک شخص کی موت

کلکتہ۔ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں اے ٹی ایم مشین کے باہر کھڑے ایک شخص کے گرجانے کے بعد موت ہوگئی ہے ۔گزشتہ دو دنوں میں یہ تیسری موت ہے ۔ پولس نے بتایا کہ ہگلی ضلع کے بنڈل ریلوے اسٹیشن کے اے ٹی ایم مشین میں قطار میں کھڑے 52کلول رائے چودھری اچانک گرگئے اور انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا مگرڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا ۔

ممتا بنرجی کو خبر ملتے ہی مہلوک کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان اموات کیلئے وزیر اعظم مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مودی کی قیادت والی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نوٹ پر پابندی کے بعد اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔آج صبح بنڈل ریلوے اسٹیشن کے باہر ایس بی آئی کے اے ٹی ایم مشین میں کھڑے قطار میں کلول رائے چودھری کی گرنے کے بعد موت ہوگئی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں مہلوک کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں ۔ کیامودی بابو سن رہے ہیں ۔

Loading...

Loading...