اسکول کی کتاب میں ملکھا کی جگہ شائع کر دی فرحان اختر کی تصویر، ہو گیا ہنگامہ

مغربی بنگال میں وزارت تعلیم سے ایک مزاحیہ غلطی ہو گئی ہے اور اسے لے کر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Aug 20, 2018 08:29 AM IST | Updated on: Aug 20, 2018 10:44 AM IST
اسکول کی کتاب میں ملکھا کی جگہ شائع کر دی فرحان اختر کی تصویر، ہو گیا ہنگامہ

مغربی بنگال کے اسکول میں فرحان اختر کی شائع ہوئی تصویر

مغربی بنگال میں وزارت تعلیم سے ایک مزاحیہ غلطی ہو گئی ہے اور اسے لے کر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ در اصل وزارت سے ایک اسکولی کتاب میں ’فلائنگ سکھ‘ کے نام سے مشہور ہندوستانی اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی جگہ بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی تصویر شائع ہوگئی۔ اب کتاب کا وہ صفحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

وزارت کی غلطی پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تعلیم کی وجہ سے بچوں کے مستقبل کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔ اس طرح کی غلطی پورے تعلیمی نظامات پر سوال کھڑے کرتی ہے۔ اس واقعہ پر خود فرحان اختر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’ مغربی بنگا ل کے اسکول کی کتابوں میں ملکھا جی کی تصویر میں مجھے دکھانے کی یہ غلطی ہوئی ہے۔ کیا آپ پبلیشر سے بدلنے کی درخواست کر سکتے ہیں؟

Loading...

فرحان نے اپنی اس بات کو جلد سے جلد وزارت تک پہنچانے کے لئے اپنے ٹویٹ میں ٹی ایم سی پارلیمانی رکن ڈیریک او برائے کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ اس پر ڈیریک نے جواب دیتے ہوئے لکھا’’ ردعمل کے لئے شکریہ، اس غلطی کو درست کیا جائے گا‘‘۔

Loading...