مغربی بنگال: مذہبی تقریب میں ٹی ایم سی ایم ایل اے کا گولی مار کر قتل، بی جے پی پر الزام

کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس کا سنیچر کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ اپنے علاقے کےا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔

Feb 09, 2019 10:35 PM IST | Updated on: Feb 09, 2019 10:45 PM IST
مغربی بنگال: مذہبی تقریب میں ٹی ایم سی ایم ایل اے کا گولی مار کر قتل، بی جے پی پر الزام

ٹی ایم سی ایم ایل اے ستیہ جیت ؛ فائل فوٹو

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس کا سنیچر کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ اپنے علاقے کےا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔ اسی دوران ان کاقتل کر دیاگیا۔ سرسوتی پوجا کے پروگرام میں منچ سے اترنے کے بعد حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسادیں۔ وہیں ٹی ایم سی کے ضلع صدر گوری شنکردت نے بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو اس کاذمہ دار بتایا ہے۔

ٹی ایم سی نے اس معاملے کو سیاسی قتل قرار دیا ہے۔ پارٹی نے اسے گروپ کی لڑائی بتایا اور قصورواروں کے خلاف فورا کارروائی کامطالبہ کیا جبکہ بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ان الزاموں سے انکار کیا ہے۔ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔

Loading...