بنگال اردو اکیڈمی اپنے خرچ پر اردو میڈیم کے طلباء کو اے ایم یو اور جامعہ میں داخلہ امتحان کی تیاری کرائے گی

کلکتہ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء کوملک کی مشہور یونیورسٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گیارہوں جماعت میں داخلہ دلانے کیلئے کوچنگ دینے کے ساتھ داخلہ کے بعد پورے دوسال تک کفالت کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔

Nov 05, 2016 08:57 PM IST | Updated on: Nov 05, 2016 08:57 PM IST
بنگال اردو اکیڈمی اپنے خرچ پر اردو میڈیم کے طلباء کو اے ایم یو اور جامعہ میں داخلہ امتحان کی تیاری کرائے گی

کلکتہ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء کوملک کی مشہور یونیورسٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گیارہوں جماعت میں داخلہ دلانے کیلئے کوچنگ دینے کے ساتھ داخلہ کے بعد پورے دوسال تک کفالت کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ اردو اکیڈمی کے چیرمین منال شاہ القادری نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگال کے اردو میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم بیشتر طلباء کا تعلق میڈل کلاس سے ہوتا ہے اور وہ لوگ مدھیامک کے بعد بڑے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ہیں اس لیے ہم نے مدھیامک امتحان پاس کرنے والے طلباء کو علی گڑھ ، جامعہ ملیہ میں داخلہ کیلئے کوچنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان طلباء کو کوچنگ دینے کیلئے دہلی اور علی گڑھ سے ماہرین کی خدمت حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈمی اپنی نگرانی میں ان طلباء کو دہلی لے جا کر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ امتحان دلائے گی۔

انہوں نے کہاکہ داخلہ امتحان میں کامیاب ہوجانے والے طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات کو اردو اکیڈمی برداشت کرے گی۔ایک اندازے کے مطابق ایک طلباء پر علی گڑھ میں 30ہزار روپیہ سالانہ خرچہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر دو سال بعد یہ طلباء انجینئرنگ یا دیگر اعلیٰ کورسوں میں داخلہ لیتے ہیں تو بھی اردو اکیڈمی ان کا خرچہ برداشت کرے گی۔

منال شاہ القادری نے کہا کہ بنگال میں فلم ، کلچر اور موسیقی سے وابستہ افراد اردو سیکھنے کے متمنی ہیں ۔ان کیلئے اردو اکیڈمی نے علاحدہ کورسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اکیڈمی پہلے سے بھی اردو سیکھانے کے کورسیس چلارہی ہے مگر ان افراد کیلئے علاحدہ کورسیس شروع کیا جائے گا۔ منال شاہ القادری نے کہا کہ بنگال میں سرکاری نوکری کیلئے بنگلہ ز بان کی واقفیت ضروری ہے اس کیلئے اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ طلباء کیلئے اکیڈمی بنگلہ سیکھانے کیلئے کلاسیس چلارہی ہے۔

Loading...

Loading...