تیجسوی یادو نے مودی حکومت پر بولا زوردار حملہ ، کہا : ترقی کے نام پر صرف ملک کو دھوکہ دینے کا کیا کام

لالو پرساد یادو کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حکومت سازش کے تحت انہیں اور ان کے پورے گھر والوں کو پریشان کر رہی ہے ۔

Oct 24, 2018 09:23 PM IST | Updated on: Oct 24, 2018 09:23 PM IST
تیجسوی یادو نے مودی حکومت پر بولا زوردار حملہ ، کہا : ترقی کے نام پر صرف ملک کو دھوکہ دینے کا کیا کام

تیجسوی یادو کی فائل فوٹو ۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے آج کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ترقی کے نام پر صرف ملک کو دھوکہ دینے کا کام کر رہی ہے ۔مسٹر یادو نے یہاں ’’ سنویدھان بچاؤ نیائے یاترا‘‘ کے دوسرے مرحلے میں مغربی چمپارن ضلع کے بیتیا واقع مہاراج اسٹیڈیم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی قیادت والی مرکز کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) نے گذشتہ چار برسوں کے دوران ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کاکام کیا ہے ۔

انہوں نے مودی حکومت کو سبھی محاذ پر ناکام قرار دیا اور کہاکہ مرکزی حکومت جھوٹے اعدادو شمار پیش کرکے ترقی کا گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے مرکزی حکومت پر راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی )صدر اور اپنے والد لالو پرساد یادو کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حکومت سازش کے تحت انہیں اور ان کے پورے گھر والوں کو پریشان کر رہی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب میں مرکزی حکومت کو بے دخل کرتے ہوئے آر جے ڈی کو موقع دینے کی اپیل کی ۔

مسٹر یادو نے بہار میں مسلسل امن وقانون کی ابتر صورتحال کیلئے راست طور پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ ریاست میں امن و قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے ۔ روزانہ اخبارات کے صفحات قتل ،لوٹ ، ڈکیٹی اور عصمت دری کی خبروں سے بھرے رہتے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے حزب اقتدار جنتاد ل یونائٹیڈ اور بی جے پی کے گمراہ کن وعدوں میں نہ آنے کی اپیل کی ۔

Loading...

Loading...