رام ولاس پاسوان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی ہیں بیٹی آشا پاسوان

پاسوان کی بیٹی آشا نے بیٹیوں کے ساتھ سوتیلا برتاو کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حاجی پورلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

Sep 14, 2018 02:50 PM IST | Updated on: Sep 14, 2018 02:50 PM IST
رام ولاس پاسوان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی ہیں بیٹی آشا پاسوان

رام ولاس پاسوان اور ان کی بیٹی آشا پاسوان: فائل فوٹو

لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان کی بیٹی آشا پاسوان نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں آرجے ڈی نے ٹکٹ دیا تو وہ حاجی پور سے اپنے والد رام ولاس پاسوان کے خلاف الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں آشا پاسوان نے الزام لگایا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کے بھائی چراغ پاسوان کو ہی آگے بڑھانے کے بارے میں سوچا ہے۔ آشا کے مطابق ان کو نظرانداز کیا گیا، کیونکہ ان کے والد بیٹیوں کے ساتھ سوتیلا برتاو کرتے ہیں۔

Loading...

انہوں نے آگے کہا کہ چراغ کو پارٹی کا پارلیمانی چیئرمین بنائے جانے پر بھی میں نے کچھ نہیں کہا تھا، لیکن اگر اب مجھے آرجے ڈی کا ٹکٹ ملا تو میں حاجی پور سے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:   ایس ایس /ایس ٹی ترمیمی ایکٹ میں جتنی بار ترمیم کرنی ہوگی، حکومت کرے گی: پاسوان

یہ بھی پڑھیں:  چراغ پاسوان نے پوچھا- 70 سال بعد بھی ایس سی /ایس ٹی ایکٹ کی ضرورت کیوں؟

یہ بھی پڑھیں:   تیجسوی سے 'دوستی' کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہا "سیاست میں سب کچھ ممکن ہے"۔

 

 

 

Loading...