خاتون کو اغوا کرکے 4 لوگوں نے کی اجتماعی عصمت دری ، ہائی وے پر پھینک کر فرار

متاثرہ خاتون کی شکایت کے مطابق ، چار ااغوا کاروں نے کلونگ ندی کے پاس امانی میں اس کے ساتھ ریپ کیا۔ بعد میں اسے این ایچ 37 پر پٹرول پمپ کے پاس چھوڑ دیا۔

Aug 30, 2018 12:43 PM IST | Updated on: Aug 30, 2018 12:50 PM IST
خاتون کو اغوا کرکے 4 لوگوں نے کی اجتماعی عصمت دری ، ہائی وے پر پھینک کر فرار

علامتی تصویر

آسام کے نگاؤں ضلع میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکےاس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ اس کے بعد اسے ہائی وے چھوڑ دیا گیا۔ خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے جانچ میں مصروف ہے۔

نگاؤںکے پولیس  سپرنٹنڈنٹ ( ایس پی ) ایس رائے نے بتایا کہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کل شام وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ بائک پر جا رہی تھی۔ رائے نے بتایا کہ اس نے الزام لگایا کہ راستے میں چار لوگوں نے انہیں روک لیا اور اسے جبرا اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

متاثرہ خاتون کی شکایت کے مطابق ، چار ااغوا  کاروں  نے کلونگ ندی کے پاس امانی میں اس کے ساتھ ریپ کیا۔ بعد میں اسے این ایچ 37 پر پٹرول پمپ کے پاس چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ بیہوش ہو گئی۔

Loading...

ایس پی نے بتایا کہ ایک تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے اسے دیکھا اور پولیس کو جانکاری دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ کو نگاآن سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خاتون کا مٰڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔

رائے نے بتایا کہ پولیس نے مختلف دفعات میں معاملہ درج کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کےایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ (اے اے ایسپی) بپلو داس کو معاملے کی جانچ سونپی گئی ہے اور ملزمین کو پکڑنے کیلئے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

(ایجنسی انپٹ کے ساتھ)

Loading...