உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    8 سالوں میں سرکاری بینکوں میں خالی ہوئے 1.06لاکھ عہدے،وزیر خزانہ نے عہدوں کو تیزی سے پُر کرنے کا دیا حکم

    8 سالوں  میں سرکاری بینکوں میں خالی ہوئے 1.06لاکھ عہدے،وزیر مالیات نے عہدوں کو تیزی سے پُر کرنے کا دیا حکم

    8 سالوں میں سرکاری بینکوں میں خالی ہوئے 1.06لاکھ عہدے،وزیر مالیات نے عہدوں کو تیزی سے پُر کرنے کا دیا حکم

    نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ (این سی ایس سی) کے چیئرمین وجے سامپلا نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے۔ اس کے لیے بینک کی برانچوں کو ہدف دیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ملک کے سرکاری بینکوں میں گزشتہ 8 سالوں میں 1.06 لاکھ عہدے خالی ہوئے ہیں۔ 2012-13 مین سرکاری بینکوں میں ملازمین کی تعداد 8.86 لاکھ تھی، جو مالی سال 2020-21 میں گھٹ کر 7.80 لاکھ رہ گئی۔ ملازمین کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سرکاری بینکوں کے سربراہان سے خالی عہدوں کو جلد از جلد بھرنے اور عمل میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

      وزارت خزانہ نے اسی مہینے بینکوں میں خالی عہدوں کا جائزہ لیا تھا۔ اس کے بعد یہ حکم دیا گیا ہے۔ اس کے بعد بینکوں نے اب اشتہار دینا بھی شروع کردیا ہے۔ دراصل، کورونا کی وجہ سے بینکوں میں بھرتی کا عمل متاثر ہوا تھا۔ اس سے خالی عہدوں پر بھرتی نہیں ہوپائی تھی۔

      آئی بی پی ایس میں سبھی بینک لیں گے حصہ
      آئی بی پی ایس امتحان میں بینک آف بڑودہ، یونین بینک، انڈین بینک، بینک آف مہاراشٹر، کینرا بینک اور پی این بی سمیت سبھی بینک شامل ہوں گے۔

      ایس بی آئی سمیت کئی بینکوں میں بھرتی شروع

      • SBI نے 1,673 پروبیشنری افسروں کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس میں پہلے سے خالی آسامیوں پر 73 بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 1600 ریگولر آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

      • سینٹرل بینک نے 110 افسران کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔

      • انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) نے 6,500 پروبیشنری افسران کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

      • SIDBI نے بھی ملازمین کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔


      یہ بھی پڑھیں:
      کیاآپ کوبھی بیرون ملک ملازمت کاآفرملاہے؟ حکومت ہندکی جانب سےوارننگ ایڈوائزری جاری!

      یہ بھی پڑھیں:
      آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن میں کئی جائیدادوں پر بھرتیاں، 1,80,000 روپے تک تنخواہ متوقع

      درج فہرست ذاتوں کے عہدوں پر 2 اکتوبر سے بھرتی
      تمام سرکاری بینک درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے 2 اکتوبر سے خصوصی مہم شروع کریں گے۔ نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ (این سی ایس سی) کے چیئرمین وجے سامپلا نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے۔ اس کے لیے بینک کی برانچوں کو ہدف دیا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: