اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 12 ریسرچ اسکالرزپرائم منسٹرریسرچ فیلوشپ کیلئے منتخب، جانیےتفصیلات

    اس کے علاوہ ہر فیلو کو PMRF کے تحت 2 لاکھ روپے سالانہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے پانچ سال کے لیے ریسرچ گرانٹ ملے گی۔

    اس کے علاوہ ہر فیلو کو PMRF کے تحت 2 لاکھ روپے سالانہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے پانچ سال کے لیے ریسرچ گرانٹ ملے گی۔

    پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کارکردگی اعلیٰ معیار کی تحقیق پر یونیورسٹی کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے اور مجھے خاص طور پر خوشی ہے کہ 12 میں سے چھ لڑکیاں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس سے یونیورسٹی کے دیگر طلبہ خاص طور پر طالبات کو سائنس اور انجینئرنگ کی تحقیق میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔ پچھلے سال دسمبر 2020 کی ڈرائیو کی لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پی ایم آر ایف کے لیے چھ ریسرچ اسکالرز کا انتخاب کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Islamia) کے 12 ریسرچ اسکالرز کو لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پرائم منسٹر ریسرچ فیلوشپ (PMRF) سے نوازا گیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے دوگنا ہے۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ جامعہ ہمیشہ تحقیق، معیار اور طلبہ کی بھلائی کے لیے کھڑا ہے اور اپنے طلبہ کو عظیم بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔

      پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کارکردگی اعلیٰ معیار کی تحقیق پر یونیورسٹی کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے اور مجھے خاص طور پر خوشی ہے کہ 12 میں سے چھ لڑکیاں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس سے یونیورسٹی کے دیگر طلبہ خاص طور پر طالبات کو سائنس اور انجینئرنگ کی تحقیق میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔ پچھلے سال دسمبر 2020 کی ڈرائیو کی لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پی ایم آر ایف کے لیے چھ ریسرچ اسکالرز کا انتخاب کیا گیا تھا۔

      سال 19-2018 کے بجٹ میں اعلان کردہ پی ایم آر ایف کو ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مئی کے لیے اس اسکیم کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ میں میں یہ شامل ہیں:

      ندیم احمد (سول انجینئرنگ)،

      محمد عریز (الیکٹریکل انجینئرنگ)،

      محمد مسعود اور گلناز تبسم (بائیو ٹیکنالوجی)،

      عائشہ ایمن (بایو سائنسز)،

      سکینہ مسرت (فزکس)،

      مدثر یونس صوفی (فزکس)

      شاہ مشیر العالم (فزکس)

      شیلی بھردواج اور سنیہا شکلا (کیمسٹری)،

      عبدالصمد (سی آئی آر بی ایس سی)

      یہ بھی پڑھیں: 

      نوہا عبیر خان (ایم سی اے آر ایس)

      پی ایم آر ایف کے کوآرڈینیٹر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ ان محققین میں سے ہر ایک کو پہلے دو سال کے لیے 70,000 روپے، تیسرے سال 75,000 روپے، چوتھے اور پانچویں سال 80,000 روپے کی فیلوشپ دی جائے گی۔

      اس کے علاوہ ہر فیلو کو PMRF کے تحت 2 لاکھ روپے سالانہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے پانچ سال کے لیے ریسرچ گرانٹ ملے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: