உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sarkari Naukri Result 2021: 8ویں، 10ویں پاس کے لئے نکلی 1290 سے زیادہ نوکریاں، اس تاریخ سے دیں درخواست

    NCL Recruitment 2021: 6دسمبر سے دیں درخواستیں

    NCL Recruitment 2021: 6دسمبر سے دیں درخواستیں

    ناردرن کول فیلڈس لمیٹیڈ نے مدھیہ پردیش اور اُترپردیش میں اپنی مختلف یونٹس میں الگ الگ عہدوں پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان پوسٹوں کے لئے درخواست کی شروعات 6 دسمبر 2021 سے ہوگی اور آخری تاریخ 20 دسمبر 2021 تک طئے کی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دلی:(Sarkari Naukri Result 2021)۔ اُترپردیش اور مدھیہ پردیش میں 8ویں اور 10ویں پاس کرکے سرکاری نوکری کی تلاش کررہے امیدواروں کے لئے اچھی خبر ہے۔ ناردرن کول فیلڈس لمیٹیڈ نے مدھیہ پردیش اور اُترپردیش میں اپنی مختلف یونٹس میں الگ الگ عہدوں پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان پوسٹوں کے لئے درخواست کی شروعات 6 دسمبر 2021 سے ہوگی اور آخری تاریخ 20 دسمبر 2021 تک طئے کی گئی ہے۔

      امیدوار اس لنک پر
      http:///https://www.nclcil.in/Content/nclcil.in/Document/771Notification کلک کر کے نوٹیفکیشن دیکھ سکتے ہیں۔

      NCL Recruitment 2021: خالی پوسٹ کی تعداد
      ویلڈر کے 88 پوسٹس، فیٹر کے 685 اور الیکٹریشین کے 430 سمیت مجموعی طور پر 1295 خالی پوسٹس پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

      NCL Recruitment 2021: تعلیمی قابلیت
      الیکٹریشین، فیٹر اور موٹر میکینک پوسٹوں کے لئے درخواست دینے والے امیدوار کا کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے 10ویں پاس ہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی امیدوار کے پاس متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کی بھی ڈگری ہونی چاہیے۔

      NCL Recruitment 2021: عمر کی حد
      ان پوسٹوں کے لئے درخواست کرنے والے امیدوار کی عمر 16 سال سے 24 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ وہیں، زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اوبی سی کمیونٹی کے امیدواروں کو 3 سال اور ایس سی و ایس ٹی کمیونٹی کے امیدواروں کو 5 سال کی چھوٹ دی گئی ہے۔

      NCL Recruitment 2021: طریقہ انتخاب
      امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر تیار کی گئی میریٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ امیدوار اس بھرتی سے متعلق زیادہ جانکاری کے لئے آفیشل ویب سائٹ پر جاری نوٹیفکیشن کو دیکھ سکتے ہیں۔

      NCL Recruitment 2021: ان اہم تاریخوں کا رکھیں دھیان
      درخواست شروع ہونے کی تاریخ - 6دسمبر 2021
      درخواست کی آخری تاریخ - 22دسمبر 2021

      یہاں دیکھیں نوٹیفکیشن


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: