ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش میں کل سے شروع ہوں گے بارہویں بورڈ کے امتحانات

مدھیہ پردیش میں کورونا کی وبائی بیماری کے بیچ کل سے بارہویں بورڈ کے امتحانات پھر سے شروع ہونگے ۔ بارہویں بورڈ کے امتحانات نو جون سے شروع ہونگے اور سولہ جون کو بورڈ کا آخری پرچہ ہوگا۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں کل سے شروع ہوں گے بارہویں بورڈ کے امتحانات
مدھیہ پردیش میں کل سے شروع ہوں گے بارہویں بورڈ کے امتحانات

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کورونا کی وبائی بیماری کے بیچ کل سے بارہویں بورڈ کے امتحانات پھر سے شروع ہونگے ۔ بارہویں بورڈ کے امتحانات نو جون سے شروع ہونگے اور سولہ جون کو بورڈ کا آخری پرچہ ہوگا۔ مدھیہ پردیش میں بورڈ کے امتحانات پہلی بار دو مارچ سے بارہویں بورڈ اور تین مارچ سے ہائی اسکو ل بورڈ کے شروع ہوئے تھے۔ ہائی اسکول کے بورڈ امتحانات کے ہندی کو چھوڑ کر سبھی امتحان مکمل ہوچکے تھے اور بارہویں بورڈ کے بہت سے پیپر رہ گئے تھے۔ سرکار نے ہائی اسکول  کے طلبا کے لئے ہندی کے پیپر کا امتحان نہیں کرانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ دیگر پیپرس کی بنیاد پر ہندی پیپر  میں جنرل پروموشن دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بارہویں بورڈ کے امتحانات کل سے دو شفٹوں میں ہونگے ۔


بارہویں بورڈ کے امتحانات میں پورے صوبہ سے ساڑھے آٹھ لاکھ طلبا شرکت کرینگے ۔بورڈ امتحانات کے لئے صوبہ میں تین ہزار  چھ سو بیاسی سینٹر بنائے گئے ہیں۔ راجدھانی بھوپال میں بورڈ امتحانات کے لئے ستانوے سینٹر بنائے گئے ہیں۔ کورونا کی وبائی بیماری  کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے تیرہ ضلعوں میں امتحانات کے مرکز میں تبدیلی بھی کی ہے۔ کورونا کی وبائی بیماری کے بیچ ہونے والے امتحانات کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ کو سامنے رکھتے ہوئے امتحان مرکز کو تیار کیاگیا ہے۔ امتحان مرکز میں آنے والے طلبا کی پہلے تھرمل اسکریننگ ہوگی اس کے بعد انہیں امتحان مرکز میں داخلہ مل سکے گا۔ بورڈ نے کورونا کے بڑھتے خطرات کو یکھتے ہوئے ایک کلاس میں  صرف دس طلبا کے ہی بیٹھ کر امتحان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں کورونا کی بیماری کو دیکھتے ہوئے سردی کھانسی سے متاثرہ طلبا کے لئے علیحدہ سے آئیسو لیشین روم بھی تیار کیاگیا ہے۔ سردی اور کھانسی سے متاثرہ طلبا آئیسو لیشین روم میں بیٹھ کر ہی امتحان دیں گے۔


بارہویں بورڈ کے امتحانات میں پورے صوبہ سے ساڑھے آٹھ لاکھ طلبا شرکت کرینگے ۔


کورونا کی وبائی بیماری کو لیکر بورڈ نے امتحان کی تیاری بھلے ہی مکمل کر لی ہے لیکن بورڈ حکام ،اساتذہ کے ساتھ طلبا کے من میں بھی کورونا کے خطرات کے بیچ ہونے والے امتحانات کولیکر ڈر سمایاہوا ہے۔ اسی ڈر کے سبب بھوپال میں بورڈ امتحانات میں شریک ہونے والے طلبا نے امتحانات کے انعقاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بارہویں بورڈ کے طالب علم سمت کہتے ہیں کہ جب ہزاروں کی تعداد میں کورونا مریض مدھیہ پردیش میں ہوگئے ہیں ایسے میں امتحان دینے کے دوران انہیں اگر کورونا ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ اس لئے سرکار کو بارہویں بورڈ کے سبھی طلبا کو جنرل پروموشن دینا چاہیئے۔ وہیں بارہویں بورڈ کے طالب علم انکت کہتے ہیں کہ جب کورونا مہاماری کے بیچ دوسری ریاست کے لوگوں نے اپنے طلبا کو جنرل پروموشن دیدیا ہے تو ایم پی سرکار کو بھی اس سے سبق لیتےہوئے ہمیں پروموشن دینا چاہیئے ۔ہم اپنی مانگوں کو لیکر چائلڈ کمیشن اور انسانی حقوق کمیشن میں بھی جائینگے۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ و وزیر صحت ڈاکٹر نروتم مشرا کہتے ہیں کہ چھاتروں کے بھاوشیہ اور ان کے سواستھ کی ہمیں بھی چنتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا بیماری کا ریکوری ریٹ پینسٹھ فیصد سے زیادہ ہوچکا ہے۔ پوری ساؤدھانی اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ امتحان ہونگے ۔ چھاتروں کو اپنے من سے ڈر نکال کر سوستھ من سے پریکشا  میں شامل ہونا چاہیئے۔
First published: Jun 08, 2020 03:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading