لکھنؤ یونیورسٹی کے 31 طلباء کو ملک کی معروف کمپنیوں میں ملی ملازمت، جانیں سالانہ پیکج

ملازمت پانے والے طلباء

ملازمت پانے والے طلباء

لکھنؤ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ کے پلیسمنٹ سیل کے ذریعہ منعقد کی گئی پلیسمنٹ ڈرائیو میں 31 طلبہ کو بیک وقت چار کمپنیوں میں ملازمتیں

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
    لکھنؤ یونیورسٹی کو جب سے نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (NAAC) کی جانب سے اے پلس پلس گریڈنگ ملی ہے۔ تب سے پورے ملک میں لکھنؤ یونیورسٹی کا چرچا ہو رہا ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی نے اب پورے ملک میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے کمپنیاں یہاں مختلف کورسز میں زیر تعلیم طلباء کو نوکریاں دینے کے لیے یہاں آ رہی ہیں۔

    ہر ماہ بڑی تعداد میں طلبہ کا یہاں پلیس منٹ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو لکھنؤ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ کے پلیسمنٹ سیل کے ذریعہ منعقد کی گئی پلیسمنٹ ڈرائیو میں 31 طلبہ کو بیک وقت چار کمپنیوں میں ملازمتیں ملی ہیں۔

    پلیسمنٹ انچارج ڈاکٹر ہمانشو پانڈے نے بتایا کہ آئی بی ایم میں بی ٹیک کے طالب علم چرنجیو سریواستو کو 4.5 لاکھ سالانہ کے پیکیج پر ایسوسی ایٹ سسٹم انجینئر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ دیویاشی، جو لرننگ روٹس میں بی ٹیک کی طالبہ ہیں، کو 5.7 لاکھ سالانہ کے پیکیج پر سیلز ایسوسی ایٹ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    ان کو بھی ملا ہے لاکھوں کا پیکج

    انہوں بتایا کہ بی ٹیک کے 29 طلباء (ابھینو، آدتیہ پانڈے، امان علی، انکیت سنگھ، جتن کشیپ، کارتکیہ کمار، کرشنا کانت، کشما دوبے، نیہا موریہ، نکھل سونی، رجنیش کمار، شیوانگی، شیوانی سنگھ، اتکرش مہرا، اننیا یادو، کومل، نشا یادو، پرتیکشا باجپائی، پرینکا کشواہا، ساکشی ورما، سومیا، ورون کمار، محمد سعد، رگھوونش شرما، شنکر کمار، سونالی شرما، زیبا، آدرش کمار اور نتن ورما) کو بزنس ڈیولپمنٹ ایسوسی ایٹس کے طور پر چھ لاکھ سالانہ کے پیکج پر انتخاب ہوا ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آلوک کمار رائے اور فیکلٹی کے ڈین پروفیسر اے کے سنگھ اور ڈاکٹر ہمانشو پانڈے نے منتخب طلبہ کو مبارکباد دی۔
    Published by:sibghatullah sibghatullah
    First published: