رحمانی تھرٹی کی کوششوں سے اعلی تعلیمی اداروں میں پہنچنے لگے ہیں مسلم طلبہ ، نیٹ امتحانات میں 33 طلبہ کامیاب
سال رواں رحمانی تھرٹی کے تین مرکز پٹنہ ، بنگلور اور اورنگ آباد سے 33 طلبہ نے نیٹ کے امتحان میں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 33 طلبہ میں سولہ طالبات شامل ہیں ۔
سال رواں رحمانی تھرٹی کے تین مرکز پٹنہ ، بنگلور اور اورنگ آباد سے 33 طلبہ نے نیٹ کے امتحان میں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 33 طلبہ میں سولہ طالبات شامل ہیں ۔
رحمانی تھرٹی کے 33 طلبہ اس سال میڈیکل کالج میں داخلہ لیں گے ۔ پانچ سال بعد وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن جائیں گے ۔ نیٹ کا امتحان اچھے نمبرات سے نکالنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ خاص طور سے ایسے لوگوں کے لئے تو بالکل بھی آسان نہیں ہے ، جو تعلیمی ، سماجی اور مالی اعتبار سے پیچھے ہوں ۔ ڈاکٹر بننا مسلم سماج کے بچوں اور بچیوں کے لئے ایک خواب کی طرح ہے اور اس خواب کو رحمانی تھرٹی حقیقت بنانے میں مصروف ہے ۔
سال رواں رحمانی تھرٹی کے تین مرکز پٹنہ ، بنگلور اور اورنگ آباد سے 33 طلبہ نے نیٹ کے امتحان میں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 33 طلبہ میں سولہ طالبات شامل ہیں ۔ اس کامیابی پر مسلم سماج میں کافی خوشی کا ماحول ہے ۔ رحمانی تھرٹی کے بانی اور امارت شرعیہ بہار کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کیا ہے اور ان کی کامیابی کو قوم و ملت کی کامیابی قرار دیا ہے ۔
اس کامیابی پر مسلم سماج میں کافی خوشی کا ماحول ہے ۔
ماہرین تعلیم کے مطابق ہر بچہ میں صلاحیت موجود ہے اور ضرورت صرف صحیح سمت میں محنت اور موقع فراہم کرانے کی ہے ۔ رحمانی تھرٹی نے موقع فراہم کرایا ہے اور طلبہ نے اپنی محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کر کے ملت کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ۔ سماجی کارکنوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کر کے یہ طلبہ ریاست اور بیرون ریاست میں سماج کی خدمت کریں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔