உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Video Calls: آن لائن ویڈیو کالز کے دوران رکھیں ان پانچ باتوں کا خاص خیال!

    کیمرہ کنٹرولز کی جانچ کرنی ہوگی۔

    کیمرہ کنٹرولز کی جانچ کرنی ہوگی۔

    ویڈیو کالز کی میزبانی کرنے یا اس میں شریک ہونے کے دوران فون یا لیپ ٹاپ کی بہترین جگہ آپ کی آنکھ کی سطح کے برابر ہے۔ لیکن زیادہ تر میز آنکھوں کی سطح سے نیچے رکھی ہوتی ہیں۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے آپ فون یا لیپ ٹاپ کے نیچے کتابیں یا تکیہ استعمال کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) نے اب گھر سے کام کرنا اور آن لائن تعلیم کو ایک عام چیز بنا دیا ہے۔ اب جلدی جلدی صبح اٹھنے اور کام یا اسکول کے لیے تیار ہونے کی چھنجھٹ باقی نہیں رہی۔ ہمارے زیادہ تر پیشہ ورانہ اور تعلیمی کام آن لائن ہی ہو رہے ہیں۔ اب لوگ ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ ویئر جیسے زوم، گوگل میٹ، مائیکرو سافٹ ٹیمز اور لائکس پر آن لائن میٹنگز کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم آن لائن میٹنگز اور کلاسیز میں شرکت کے دوران بہتر نظر آنے کے بارے میں کچھ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں:

      1. روشنی (Lighting):

      ویڈیو کالز پر روشنی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ورچوئل میٹنگز میں شرکت کے دوران یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ تمام حاضرین کو واضح طور پر دکھائی دے رہے ہو۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کے فونز اور ٹیبلٹس پر ویب کیم یا فرنٹ کیمروں پر کیمرے کا معیار کچھ بھی ہو۔ اس لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے چہرے پر زیادہ سے زیادہ روشنی رکھیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنے سامنے سے روشنی کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ جس جگہ پر بیٹھے ہیں؛ اس کی روشنی آپ کے سر پر یا پیچھے نہ ہو۔

      ایل ای ڈی اضافی لائٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اضافی لائٹس سستی ہوتی ہیں اور آپ آسانی سے 1,500 روپے تک اچھی قسم کی لائٹس خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ عینک پہنتے ہیں، تو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر کی چمک کو کم سے کم رکھیں، تاکہ آپ کے شیشوں پر دکھائی دینے والی اسکرین کی عکاسی سے بچا جا سکے۔

      2. کیمرہ پلیسمنٹ (Camera Placement):

      ویڈیو کالز کی میزبانی کرنے یا اس میں شریک ہونے کے دوران فون یا لیپ ٹاپ کی بہترین جگہ آپ کی آنکھ کی سطح کے برابر ہے۔ لیکن زیادہ تر میز آنکھوں کی سطح سے نیچے رکھی ہوتی ہیں۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے آپ فون یا لیپ ٹاپ کے نیچے کتابیں یا تکیہ استعمال کرسکتے ہیں۔

      3. کیمرہ کی کوالٹی (Camera Quality):

      ہر کسی کے پاس میٹنگز اور ویڈیو کالز کے لیے اعلیٰ معیار کے کیمرے سیٹ اپ کرنے کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ ویڈیو کال کے دوران آپ کا کیمرہ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے۔ اس کے لیے صارفین کو میٹنگ میں لاگ ان کرنے سے پہلے ایک بار اپنی ایپس پر کیمرہ اور کیمرہ کنٹرولز کی جانچ کرنی ہوگی۔

      4. آڈیو (Audio):

      آڈیو کا معیار کیمرے کے معیار سے زیادہ اہم ہے کیونکہ بہت سے لوگ اپنے کیمروں کو بند کرکے میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بیرونی مائک کے ساتھ ہیڈ فون استعمال کریں تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے دوسرے سرے تک ان کی آواز پہنچ سکے۔

      5. گرومنگ (Grooming):

      آف لائن یا ذاتی ملاقات میں سب سے اہم یعنی جاذب نظری اور گرومنگ ورچوئل میٹنگز پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ آن لائن میٹنگز میں شرکت کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی طرح سے تیار ہیں اور بالوں میں کنگھی کر چکے ہیں۔

      اگر آپ اپنا کیمرہ بند کرکے میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں، تو اس کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر کیمرہ آن ہے، تو اتنا ہی بہتر ہے جتنا ہم پیش کر سکتے ہیں، جیسا کہ ذاتی طور پر ملاقات کے وقت تیاری کی جاتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: