Indian Army: مجوزہ ریکروٹمنٹ ماڈل کے تحت 50 فیصد آرمی سپاہیوں کی بھرتی، 5 سال کے اندر ریٹائر ہونگے؟
انڈین آرمی (Indian Army) فائل فوٹو
ذرائع کے مطابق اسکیم کے موجودہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج میں تمام فوجیوں کو بالآخر ٹور آف ڈیوٹی ماڈل کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔ ان میں سے تقریباً 25 فیصد فوج میں تین سال اور 25 فیصد فوجی پانچ سال کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
فوج میں افسروں کی کمی کو کم کرنے کے ابتدائی مقصد کے ساتھ پہلی بار 2020 میں تجویز کردہ بھرتی کے ماڈل پیش کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں دفاعی پنشن (defence pension ) کے بڑھتے ہوئے بلوں سے نمٹنے کے لیے قلیل مدتی معاہدے کی بنیاد پر صرف فوجیوں کو بھرتی کرنے کے لیے ترمیم کیے جانے کا امکان ہے۔
فوج میں سپاہیوں کی بھرتی کا عمل دو سال قبل 2020 میں کووڈ-19 کی وبا پھوٹنے کے بعد روک دیا گیا تھا۔ دفاعی افواج میں شامل ہونے کے خواہشمندوں نے منگل کو جنتر منتر پر دیگر چیزوں کے علاوہ بھرتی ریلیوں کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔
حکومت کے اعلیٰ ترین ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ ٹور آف ڈیوٹی (ToD) کہلانے والا مجوزہ بھرتی ماڈل آخری مراحل میں ہے اور پچھلے دو ہفتوں کے دوران اس پر ہونے والی متعدد میٹنگوں کے ساتھ اس کی اصلاح کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکیم کے موجودہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج میں تمام فوجیوں کو بالآخر ٹور آف ڈیوٹی ماڈل کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔ ان میں سے تقریباً 25 فیصد فوج میں تین سال اور 25 فیصد فوجی پانچ سال کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔