اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ:سول سروسزمین امتحان 2019 میں ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی 54امیدوارکامیاب

    جامعہ ملیہ اسلامیہ: فائل فوٹو

    جامعہ ملیہ اسلامیہ: فائل فوٹو

    ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذریعہ 54 طلباء جن کو ادارہ نے کوچنگ اور تربیت دی تھی۔سول سروسز مین امتحان 2019 میں کامیابی کے منازل طئے کیے ہیں۔

    • Share this:
    ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذریعہ 54 طلباء جن کو ادارہ نے کوچنگ اور تربیت دی تھی۔سول سروسز مین امتحان 2019 میں کامیابی کے منازل طئے کیے ہیں۔ اب یہ امیدوار انٹرویو کے لئے حاضر ہوں گے۔ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو مفت رہائش، لائبریری کی سہولت، کلاس روم، پریکٹس ٹیسٹ وغیرہ کا انتظام و انصرام کیا جا تا ہے۔نشستوں کی دستیابی سے مشروط جامعہ ملیہ اسلامیہ کچھ اور اہل امیدواروں کو داخل کرے گا جنہوں نے انٹرویو کے لئے کوالیفائی کیا ہے،تفصیلات جامعہ ملیہ کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in پر دستیاب ہیں۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ : سول سروسز مین امتحان 2019 میں  ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی 54 امیدوارکامیاب
    جامعہ ملیہ اسلامیہ : سول سروسز مین امتحان 2019 میں ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی 54 امیدوارکامیاب


    2010 میں اپنے آغاز کے بعد سے اس ادارہ نے 190 سول سرونٹ تیار کیے ہیں جن میں یو پی ایس سی کے امتحانات کے ذریعہ آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس، آء ایس او ز، آئی آر ایس، آئی آر ٹی ایس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، صوبائی سول سروسز (بحیثیت ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی)، آر بی آئی (گریڈ بی)، اسسٹنٹ کمانڈنٹ (سی اے پی ایف)، آئی بی، اسسٹنٹ کمشنر (پروویڈنٹ فنڈ) اور بینک پی او میں تقریبا 245 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔پچھلے سال 44 یو پی ایس سی امتحانا ت کے امیدواروں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنید احمد بھی اسی ادارہ کے تربیت یافتہ تھے۔

    اسی طرح جامعہ ہمدرد ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی کے 10 طلباء نے یو پی ایس سی کے مرکزی امتحان 2019 کو کلئیر کر لیا ہے۔ 26 میں سے 10 طلباء جن کو ریسیڈیشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) نے کوچنگ اور تربیت دی تھی ، نے UPSC سول سروسز کے (مین) امتحان 2019 کو کلیئر کیا۔جامعہ ہمدرد کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔
    First published: