ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بہار میں 8 فروری سے کھلیں گی چھٹی سے  آٹھویں تک کی کلاس، 50 فیصدی بچوں کو ملے گی آنے کی اجازت

کورونا وائرس وبا (Corona infection) کے کم ہوتے ہی کئی ریاستوں میں اسکول کھولے جانے کا اعلان کیا جانے لگا۔ بہار (Bihar News) میں 8 فروری سے کلاس 6 سے لیکر 8 تک کے بچے کیلئے اسکول کھول دئے جائیں گے۔

  • Share this:
بہار میں 8 فروری سے کھلیں گی چھٹی سے  آٹھویں تک کی کلاس، 50 فیصدی بچوں کو ملے گی آنے کی اجازت
کورونا وائرس وبا (Corona infection) کے کم ہوتے ہی کئی ریاستوں میں اسکول کھولے جانے کا اعلان کیا جانے لگا

کورونا وائرس وبا (Corona infection)  کے کم ہوتے ہی کئی ریاستوں میں اسکول کھولے جانے کا اعلان کیا جانے لگا۔ بہار  (Bihar News) میں 8  فروری سے کلاس  6 سے لیکر 8 تک کے بچے کیلئے اسکول کھول دئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے کم ہونے کے پیش نظر یہ اسکول تقریبا 11  مہینے سے بند ہیں۔ اسکول کھولے جانے کا یہ فیصلہ کرائسز مینیجمنٹ گروپ (Crisis Management Group) کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ یہ حکم سبھی اضلاع کو پرائمری ڈائریکٹر رنجیت سنگھ نے جاری کیا ہے۔


پرائمری ڈائریکٹر کے حکم کے مطابق کلاس 6  سے لیکر  8 تک کے بچوں کیلئے اسکول کھولے جائیں گے لیکن 50  فیصد بچوں کو اسکول آنے کی اجازت دی جائے گی۔ اساتذہ کیلئے حکم میںمیں 100 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے حکم میں یہ صاف طور پر کہا گیا ہے کہ اسکول کھولے جانے کے بعد ہر حال میں کورونا گائیڈ لائن کی پیروی کرنی ہوگی۔ بچوں اور ٹیچروں کو ماسک لگا کر ہی اسکول آنا ہوگا۔ اسکول کے گیٹ پر ہی تھرمل اسکیننگ کی سہولیت ہوگی۔ کسی بھی بیمار ٹیچر یا طلبا کو اسکول کے اھاطے کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


بتادیں کہ گزشتہ دسمبر میں بہار


حکومت نے کورونا وائرس وبا کے بعد سے بند پڑے اسکول۔کالج کے علاوہ کوچنگ اداروں کو کھولنے کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے بعد اس سال چار جنوری سے نویں سے بارہویں کلاسوں تک کے اسکول اور کالج کھولے گئے لیکن اب تک طلبا کی موجودگی بیحد کم رہی ہے۔ حالانکہ چیف سکریٹری نے امید ظاہر کی تھی کہ فروری سے جونیئر اسکولوں کے کھلنے سے اسکولوں میں حاضری میں اضافہ ہوگا۔

اسی طرح دہلی حکومت نے اب نویں اور گیاروہویں کلاس کیلئے اسکول کھولے دئے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حکم کا اعلان دہلی کے نائب وزیر اعلی اوت وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 5 فروری سے اب نویں اور گیارہویں کلاس کیلئے اسکول کھولے جائیں گے۔ ساتھ ہی کالج، ڈگری یا ڈپلوما انسٹی ٹیوٹ کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی سسودیا نے اسکول کھولے جانے جیلئے ضروری شرط یہ بتائی کی اسکولوں کو کورونا پروٹوکول فالون کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی والدی یا سرپرست کی بھی اجازت اسکول آنے سے پہلے لینی لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت فائنل پلان تیاری کرے گی کہ کب طلبا کو امتحانات کیلئے بلایا جاسکتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 30, 2021 03:02 PM IST