உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری! نئے سال پر ملازمین کی تنخواہوں میں ہو سکتا ہے بمپر اضافہ، مرکزی حکومت کر رہی ہے اس پر غور

    مرکزی کابینہ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ساتویں پے کمیشن (7th Pay Commission) کی سفارش کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کو آئندہ بجٹ کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا۔

    مرکزی کابینہ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ساتویں پے کمیشن (7th Pay Commission) کی سفارش کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کو آئندہ بجٹ کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا۔

    مرکزی کابینہ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ساتویں پے کمیشن (7th Pay Commission) کی سفارش کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کو آئندہ بجٹ کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اپنے ملازمیں کو مہنگائی الاؤنس (Dearness Allowance)، ایچ آر اے (HRA) اور ٹی اے (TA) میں اضافے کے ساتھ دیوالی کا تحفہ دینے کے بعد، مرکزی حکومت نئے سال پر تنخواہوں میں ایک اور بمپر اضافے (Salary Hike) پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتویں پے کمیشن (7th Pay Commission) کی سفارش کے مطابق مرکزی حکومت کے ملازمین کی فٹمنٹ فیکٹر، کم از کم تنخواہ یا ببیسک تنخواہ (basic salary) میں اضافے کا امکان ہے۔
      مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے والے لوگ افسران سے درخواست کر رہے ہیں کہ فٹمنٹ فیکٹر کو 2.57 فیصد سے بڑھا کر 3.68 فیصد کیا جائے۔ اب آخر کار، مرکزی بجٹ 2022 کی پیش کش سے قبل فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
      فٹمنٹ فیکٹر
      مرکزی کابینہ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ساتویں پے کمیشن (7th Pay Commission) کی سفارش کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کو آئندہ بجٹ کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا۔ فٹمنٹ فیکٹر میں اضافے سے نہ صرف مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا بلکہ مرکزی حکومت کے ملازمین (Central Government Employees) کی کم از کم تنخواہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
      فی الحال، تنخواہ کا حساب (Salary Calculation) 2.57 فیصد کے فٹمنٹ فیکٹر پر کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق بیسک تنخواہ (Basic Salary) 18,000 روپے ہے۔ حالانکہ ، اگر حکومت مجوزہ 3.68 فیصد فٹمنٹ فیکٹر سے اتفاق کرتی ہے، تو بیسک تنخواہ (basic salary) میں 8000 روپے کا اضافہ ہو جائے گا اور یہ 26,000 روپے کی سطح تک پہنچ جائے گی۔

      لاکھوں ملازمین کو بڑی راحت
      مرکزی حکومت کے ملازمین اور سرکاری نمائندوں کے درمیان آخری بات چیت کے دوران، کابینہ سکریٹری نے فٹمنٹ فیکٹر میں اضافہ کا یقین دلایا تھا۔ فٹمنٹ فیکٹر میں اضافے کی وجہ سے مرکزی حکومت کے لاکھوں ملازمین (Government Employees) کو بڑی راحت ملنے والی ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: