ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مانو کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری ، انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کی آخری تاریخ 10 جون

میرٹ پر مبنی کورسز کے لیے داخلے 10 اگست 2020 تک جاری رہیں گے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی ۔

  • Share this:
مانو کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری ، انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کی آخری تاریخ 10 جون
میرٹ پر مبنی کورسز کے لیے داخلے 10 اگست 2020 تک جاری رہیں گے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی ۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپس اور کالجس میں ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں ۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 جون ہے ۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو ، انگریزی ، ہندی ، عربی ، فارسی ، مطالعات ترجمہ ، مطالعات نسواں ، نظم و نسق عامہ ،سیاسیات ، سوشل ورک ، اسلامک اسٹڈیز ، تاریخ ، معاشیات ، سوشیالوجی ، تعلیم ، صحافت و ترسیل عامہ ، مینجمنٹ ، کامرس ، ریاضی ، طبیعات ، کیمیا ، نباتیات ، حیوانیات،  کمپیوٹر سائنس اور ایس ای آئی پی شامل ہیں ۔


ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ ، انڈر گریجویٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) )اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)) و نیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں ۔


صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی ۔
صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی ۔


ہیڈکوارٹر حیدرآباد کے علاوہ لکھنو  و سری نگر کیمپس اور کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)،  سری نگر (جموں و کشمیر) ، دربھنگہ(بہار) ، آسنسول (مغربی بنگال) ، اورنگ آباد (مہاراشٹرا) ، سنبھل (اترپردیش) ، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) ، پالی ٹیکنیک کالجز دربھنگہ (بہار)،  بنگلورو ،کڑپہ (آندھراپردیش) اور کٹک (اڈیشہ)میں بھی داخلے جاری ہیں۔

میرٹ پر مبنی کورسز کے لیے داخلے 10 اگست 2020 تک جاری رہیں گے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی ۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو   admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں ۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔
First published: May 30, 2020 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading