اپنا ضلع منتخب کریں۔

    MANUU: مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے جاری، اردو میڈیم سے بی ٹیک، جرنلزم و پیرا میڈیکل کورسز دستیاب

    Youtube Video

    این ٹی اے ‘مانو کے لیے تمام انٹرنس ٹسٹ صرف اردو میڈیم میں منعقد کرے گا۔ امیدواروں کو آن لائن درخواست کے آغاز میں مانو کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلمہ بورڈز سے 10+ ٹو کامیاب امیدواروںکے علاوہ یونیورسٹی سے تسلیم کردہ دینی مدارس کے طلباءبھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

    • Share this:
      مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی (Maulana Azad National Urdu University) میں تعلیمی سیشن 23-2022 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2022 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (پالی ٹیکنیک طلبا کے لیے لیٹرل انٹری کے تحت داخلہ) جیسے تکنیکی اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس میں داخلے دستیاب ہیں۔

      پروفیسراشتیاق احمد، رجسٹرار کے بموجب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) تمام مرکزی یونیورسٹیوں بشمول مانو کے لیے مشترکہ داخلہ ٹسٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا جائے گا۔
      امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in/پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 6مئی مقرر ہے۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔

      مزید پڑھیں: Classes with News18: جانیے ہندوستانی عدالتی نظام کیسے کرتا ہے کام؟ عدالتوں کی اقسام اور ججوں کی تقرری ہوتی ہیں کیسے؟

      این ٹی اے ‘مانو کے لیے تمام انٹرنس ٹسٹ صرف اردو میڈیم میں منعقد کرے گا۔ امیدواروں کو آن لائن درخواست کے آغاز میں مانو کا انتخاب کرنا ہوگا۔

      مسلمہ بورڈز سے 10+ ٹو کامیاب امیدواروںکے علاوہ یونیورسٹی سے تسلیم کردہ دینی مدارس کے طلباءبھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: