ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

یہ کورس دینی مدارس کے فارغین اور کالجوں کے نوجوان طلباء و طالبات کے لئے موجودہ وقت کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 30, 2020 04:20 PM IST
  • Share this:
شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے
فائل فوٹو

حیدرآباد۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ یہ کورس دینی مدارس کے فارغین اور کالجوں کے نوجوان طلباء و طالبات کے لئے موجودہ وقت کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کورس کے نصاب میں علوم اسلامیہ قرآن و حدیث اور فقہ و تصوف کے تقابلی مطالعہ کے علاوہ اسلام کی طویل تہذیبی و تمدنی تاریخ، ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے ہمہ جہتی مطالعہ، اسلامی علوم کے میدانوں میں مستشرقین اور دیگر غیر مسلموں کی خدمات نیز سائنس و ٹکنالوجی کے میدانوں میں مسلم علماء اور سائنس دانوں کے علمی کارناموں کے ساتھ موجودہ دور میں پوری دنیا میں پھیلے مسلمانوں کی تاریخ و احوال اور مسائل و نظریات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔


اس کورس میں طلبہ کو اسلامیات کے ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اس کورس کی تکمیل کے ساتھ ہی UGC-NET کے ذریعہ کرتے ہوئے تقرری کی اہلیت یا JRFکوالیفائی کر کے ماہانہ فیلوشپ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کورس میں داخلہ کی اہلیت 45 فیصد نمبرات کے ساتھ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن یا ان مدارس کی اسناد ہیں جو مانو میں داخلہ کے لئے تسلیم شدہ ہیں۔


داخلہ کے لئے عمر کی حد مردوں کے لئے 35 سال اور خواتین کے لئے 40 سال ہے۔ داخلہ کی آخری تاریخ 30/ستمبر ہے۔ داخلہ صرف آن لائن ہے جس کے لئے مانو کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in پر رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے آفس کے فون 04023008364، محترمہ ذیشان سارہ 7993054437، ڈاکٹرمحمد عرفان احمد 9010849380، ڈاکٹرشکیل احمد9811647505،جناب عاطف عمران 7505279270،پروفیسرمحمد فہیم اختر 8374672330سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 30, 2020 04:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading