உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath Scheme : چار سال بعد اگنی ویروں کیلئے کیا؟ فوج نے بتایا کتنے طرح کے ملیں گے متبادل

    Agnipath Scheme: چار سال بعد اگنی ویروں کیلئے کیا؟ فوج نے بتایا کتنے طرح کے ملیں گے متبادل

    Agnipath Scheme: چار سال بعد اگنی ویروں کیلئے کیا؟ فوج نے بتایا کتنے طرح کے ملیں گے متبادل

    what happen after 4 years: فوج نے واضح کردیا ہے کہ چار سال بعد جب اگنی ویر ہندوستانی فوج میں اپنی خدمات مکمل کریں گے تو ان کے سامنے کیا کیا متبادل ہوں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : فوج نے واضح کردیا ہے کہ چار سال بعد جب اگنی ویر ہندوستانی فوج میں اپنی خدمات مکمل کریں گے تو ان کے سامنے کیا کیا متبادل ہوں گے ۔ فوج نے کہا کہ نہ صرف ان کی آگے کی نوکری کیلئے مرکزی سرکار کی پولیس فورس اور ریاستی سرکار کی پولیس فورس میں ترجیح ملے گی بلکہ کئی دیگر طرح کی سہولیات بھی دی جائیں گی، جس سے ان کا مستقبل بہتر ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن ہندوستانی فوج کی بنیاد ہے ۔ چار سال میں اگنی ویر جو ڈسپلن سیکھیں گے، اس کے دم پر انہیں کئی طرح کے بہتر متبادل ملیں گے ۔

      بارہویں کا سرٹیفکیٹ

      4 سال بعد جب کوئی نوجوان ہندوستانی فوج سے نکلے گا تو انہیں 12ویں کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ اعلی تعلیم کی وزارت نے بھی کہا ہے کہ وہ بارہویں کروائیں گے۔ علاوہ ازیں 12ویں پاس کرنے والوں پر بھی کام چل رہا ہے۔ چند دنوں میں ہم بتادیں گے کہ ان کیلئے کس طرح کا متبادل ہے۔ اگر کوئی آگے کی تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہے تو 12ویں کے سرٹیفکیٹ سے وہ کسی بھی کالج میں داخلہ لے سکتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شہادت پر ملیں گے ایک کروڑ روپے، نیوی میں ہوگی خواتین کی انٹری


      6 ماہ کے بعد آن جاب ٹریننگ

      فوج نے کہا کہ ہم روزانہ جم جیسی ٹریننگ کرتے ہیں۔ 6 ماہ کے بعد جب باقاعدہ ٹریننگ ختم ہو جائے گی تو ہم آن جاب ٹریننگ دیتے رہیں گے۔ انہیں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ جب وہ فوج سے باہر آئیں گے تو وہ ایک ڈسپلن کے حامل شخص کے طور پر نکل کر سامنے آئیں گے۔

      پیراملیٹری فورس میں 10 فیصد ریزرویشن

      فوج میں 4 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد مرکزی حکومت کے پیراملیٹری فورس میں 10 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آسام رائفل میں بھی اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن ملے گا ۔

      CAPF میں اگنی ویروں کیلئے 3 سال کی رعایت

      سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں اگنی ویروں کے لئے 3 سال کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں چھوٹ دی جائے گی ۔ پہلے بیچ کیلئے یہ پانچ سال کیلئے ہو گی، کیونکہ پہلے بیچ میں بھرتی کیلئے 3 سال کی چھوٹ ہے۔

      کوسٹ گارڈ اور ڈیفنس سول میں بھی کئی طرح کی مراعات

      4 سال کے بعد کوسٹ گارڈ ، وزارت دفاع کے سویلین پوسٹ اور سبھی ڈیفنس پی ایس یو کیلئے اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن تو ملے گا ہی اس کے علاوہ دو سال کی عمر کی حد میں بھی چھوٹ دی جائے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: DMA کا بڑا اعلان- ہندوستانی مسلح افواج میں بھرتیاں اب صرف 'اگنی پتھ اسکیم' کےتحت ہی ہوں گی


      دیگر پی ایس یو میں بھی چھوٹ

      ہاؤسنگ اور پٹرولیم کی وزارت کے تحت کام کرنے والے پی ایس یو میں بھی اگنی ویروں کو لینے کا کام چل رہا ہے۔

      بینک سے رعایتی شرح پر لون

      چار سال بعد فوج سے نکلنے کے بعد اگر اگنی ویر اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، تو بینک انہیں رعایتی شرح پر لون دے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: