உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Navy Agniveer Recruitment:اگنی ویر بھرتیوں میں بیٹیوں نے بتایا جوش،بحریہ کے لئے تین دن میں 10ہزار رجسٹریشن

    Agnipath Scheme: ملک کی بیٹیوں نے Navy کی اگنی ویر بننے کے لئے دی بمپر درخواستیں۔

    Agnipath Scheme: ملک کی بیٹیوں نے Navy کی اگنی ویر بننے کے لئے دی بمپر درخواستیں۔

    حکام نے بتایا کہ اتوار تک تقریباً 10,000 خواتین امیدواروں نے اپنا اندراج کرایا تھا۔ 21 نومبر کو ہندوستانی بحریہ کے ملاحوں کے لیے بڑی بنیادی تربیت شروع کرنے کے لیے بحریہ آئی این ایس چلکا میں انتظامات کر رہی ہے۔

    • Share this:
      Navy Agniveer Recruitment:حکومت ہند کی اہم فوجی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کے تحت فوج کے تینوں حصوں میں بھرتی ہونے کو لے کر نوجوانوں میں زبردست امنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس میں نوجوان ہی نہیں لڑکیاں بھی پیچھے نہیں ہیں۔

      فضائیہ میں اگنی ویر بننے کے لیے موصول ہونے والی بمپر درخواستوں کے بعد بحریہ میں اگنی ویر کی بھرتی میں زبردست درخواستیں آئی ہیں۔ ہندوستانی بحریہ نے یکم جولائی کو اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے لیے رجسٹریشن شروع کی تھی۔ رجسٹریشن پورٹل کھولنے کے صرف تین دنوں کے اندر، تقریباً 10,000 نوجوان خواتین نے اگنی ویر بننے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

      15 جولائی سے 30 جولائی تک چلے گی درخواست کا طریقہ کار
      ہندوستانی بحریہ نے یکم جولائی کو اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رجسٹریشن کے بعد، ہندوستانی بحریہ 15 جولائی سے 30 جولائی تک بھرتی کے لیے آن لائن درخواست کا عمل شروع کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی بحریہ نے خواتین کو ملاح(sailors) کے طور پر فورس میں بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے، جنہیں آپریشنل ضروریات کے مطابق جنگی جہازوں پر بھی تعینات کیا جائے گا۔ تاہم، 2022 میں لڑکیوں کو کن پوسٹوں کے لیے منتخب کیا جائے گا، بحریہ کی جانب سے ابھی تک اس کی تعداد عام نہیں کی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ریسٹورنٹ میں اب نہیں دینا ہوگا جبراً سروس چارج، CCPAنے جاری کی گائیڈ لائنس

      یہ بھی پڑھیں:
      Part-time PhD courses: کام کرنےوالے پیشہ ورافرادکیلئےپارٹ ٹائم پی ایچ ڈی کورسز، جانیےتفصیل

      بحریہ میں 21 نومبر سے شروع ہوگی ٹریننگ
      حکام نے بتایا کہ اتوار تک تقریباً 10,000 خواتین امیدواروں نے اپنا اندراج کرایا تھا۔ 21 نومبر کو ہندوستانی بحریہ کے ملاحوں کے لیے بڑی بنیادی تربیت شروع کرنے کے لیے بحریہ آئی این ایس چلکا میں انتظامات کر رہی ہے۔ اس میں خواتین ملاحوں کی تربیت کے لیے بھی سہولیات ہوں گی۔ بحریہ میں اگنی پتھ اسکیم جوان مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہوگی۔ بحریہ میں اس وقت 30 خواتین آفیسرز فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر سفر کر رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: