உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath Scheme: مرکز اور ریاستی سرکاروں کے 'اگنی ویروں' کیلئے اہم اعلانات، نوکری میں ریزرویشن سمیت ملیں گے یہ فائدے

    Agnipath Scheme: مرکز اور ریاستی سرکاروں کے 'اگنی ویروں' کیلئے اہم اعلانات، نوکری میں ریزرویشن سمیت ملیں گے یہ فائدے

    Agnipath Scheme: مرکز اور ریاستی سرکاروں کے 'اگنی ویروں' کیلئے اہم اعلانات، نوکری میں ریزرویشن سمیت ملیں گے یہ فائدے

    Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے بعد مرکزی سرکار سمیت کئی ریاستوں نے اگنی ویروں کیلئے کئی اعلانات کئے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت چار سال فوج میں خدمات دینے کے بعد اگنی ویروں کو مرکز اور ریاستوں کی کئی نوکریوں میں ریزرویشن اور ترجیح دی جائے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے بعد مرکزی سرکار سمیت کئی ریاستوں نے اگنی ویروں کیلئے کئی اعلانات کئے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت چار سال فوج میں خدمات دینے کے بعد اگنی ویروں کو مرکز اور ریاستوں کی کئی نوکریوں میں ریزرویشن اور ترجیح دی جائے گی ۔ وزارت دفاع نے ڈیفنس سیکٹر میں 10 فیصدی ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں وزارت داخلہ نے بھی نیم فوجی دستوں کی نوکری میں دس فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں نے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں پولیس فورسیز بھرتی میں اگنی ویروں کو ترجیح دیں گے۔

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو اس تجویز کو منظوری دی، جس میں وزارت دفاع کے تحت آنے والی نوکریوں میں اگنی ویروں کو دس فیصد ریزرویشن ملے گا ۔ یہ ریزرویشن انڈین کوسٹ گارڈ اور ڈیفینس پوسٹ میں لاگو ہوگا۔ ان میں 16 پبلک سیکٹروں کی کمپنیاں ، ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ ، بھارت الیکٹریکل لمیٹڈ ، بی ای ایم ایل، بی ڈی ایل، جی ایس ایل، ایم ڈی ایل، مدھانی اور آئی او ایل سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ناراض نوجوانوں کو سرکار نے دی بڑی راحت، اگنی ویروں کیلئے کئے تین بڑے بدلاو


      وہیں مرکزی وزارت داخلہ نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز اور آسام رائفلز کی نوکریوں میں اگنی ویروں کو دس فیصد ریزرویشن دیا ہے ۔ پورٹ اینڈ شپنگ منسٹری کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اگنی ویروں کو مرچنٹ نیوی میں آسانی انڈکشن کیا جائے گا ۔ ذرائع نے کہا کہ اگنی ویروں کو ہندوستانی بحریہ سے سرٹیفائیڈ مرچنٹ نیوی میں بھیجا جائے گا اور مختلف محکموں میں کچھ عہدوں پر تعینات کیا جا سکے گا۔

      وہیں ڈیپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے دفاعی اہلکاروں کے ساتھ مشورہ کے بعد دسویں پاس اگنی ویروں کی آگے کی پڑھائی کیلئے اسپیشل کورس ڈیولپ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ وہ بارہویں کا امتحان پاس کرسکیں اور آگے کی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔ اس اداہ کے ذریعہ جاری سرٹیفکیٹ روزگار اور اعلی تعلیم دونوں کیلئے پورے ملک میں قبول ہوگا ۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ فوج میں کام کرتے ہوئے اگنی ویر اپنی آگے کی پڑھائی بھی جاری رکھ سکیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اگنی ویروں کو سینٹرل آرمڈ فورس میں 10 فیصد ریزرویشن، مخالفت کی آڑ میں گمراہ کئے جارہے نوجوان: انوراگ ٹھاکر


      اس کے علاوہ وزارت تعلیم نے اگنی ویروں کیلئے تین سالہ اسکل بیسڈ بیچلر ڈگری پروگرام تیار کیا ہے۔ تاکہ فوج میں اپنی مدت کار کے دوران وہ ہائر ایجوکیشن جاری رکھ سکیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ پروگرام اگنو کے ذریعہ تیار کیا جائے گا اور ان کے ذریعہ لاگو کیا جائے گا۔

      وہیں اترپردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ ، اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، کرناٹک سمیت کچھ ریاستوں نے فوج میں چار سال خدمات دینے کے بعد اگنی ویروں کو ریاستی پولیس فورس کی نوکری میں ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے پولیس فورس کو ماونواز ، نسکل واد اور قدرتی آفات کے دوران ہونے والی پریشانیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی ۔

      اگنی ویروں کو پڑھائی اور دیگر کریئر متبادل کیلئے اقتصادی مدد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ اس میں مختلف سرکاری اسکیموں جیسے مدرا یوجنا وغیرہ کے تحت لون دستیاب کرایا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: