Agniveer Recruitment: خواتین امیدواروں کیلئے 1 نومبر سے اگنی ویر بھرتی شروع
یہ ریلی فوج میں ملٹری پولیس کور میں اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (خواتین) کے اندراج کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ فوج میں مخصوص زمرے میں داخلہ کے لیے عمر، تعلیمی قابلیت اور دیگر معیارات کی تفصیلات کا اندراج ضروری ہے۔
یہ ریلی فوج میں ملٹری پولیس کور میں اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (خواتین) کے اندراج کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ فوج میں مخصوص زمرے میں داخلہ کے لیے عمر، تعلیمی قابلیت اور دیگر معیارات کی تفصیلات کا اندراج ضروری ہے۔
ملٹری پولیس کے لیے جنرل ڈیوٹی زمرہ کے تحت خواتین امیدواروں کے لیے اگنی ویر بھرتی (Agniveer Recruitment) ریلی 1 سے 3 نومبر تک یہاں منعقد کی جائے گی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ بھرتی مانیک شا پریڈ گراؤنڈ میں ریکروٹنگ آفس (HQ) بنگلورو کے تحت کرناٹک، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ اور مہے کی رضاکار خواتین امیدواروں کے لیے ہیڈ کوارٹر ریکروٹنگ زون بنگلورو کے زیراہتمام ہونے والی ہے۔
یہ ریلی فوج میں ملٹری پولیس کور میں اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (خواتین) کے اندراج کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ فوج میں مخصوص زمرے میں داخلہ کے لیے عمر، تعلیمی قابلیت اور دیگر معیارات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر ریکروٹنگ زون، بنگلورو کے 7 اگست کو شائع کردہ نوٹیفکیشن میں دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن 10 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ویب سائٹ www.Joinindianarmy.nic.in پر امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے۔ رجسٹرڈ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رجسٹرڈ ای میل پر 12 اور 31 اکتوبر 2022 کے درمیان بھیجے جائیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔