ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

AIAPGET 2021: این ٹی اے نے PG AYUSH کورسز کے لیے درخواست کا عمل کیا شروع

یہ نوٹیفکیشن صرف 22-2021 کے موجودہ تعلیمی سال میں داخلے کے لیے لاگو ہے۔ امتحان کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے اور بعد میں معلوم ہوگا۔ این ٹی اے نے اس پورے عمل کا تفصیلی شیڈول اپنی سائٹ پر جاری کیا ہے۔

  • Share this:
AIAPGET 2021: این ٹی اے نے PG AYUSH کورسز کے لیے درخواست کا عمل کیا شروع
AIAPGET 2021: درخواست کیسے دی جائے؟۔(تصویر:Shutterstock)۔

All India Ayush Post Graduate Entrance Examination, AIAPGET 2021 notification: آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان AIAPGET 2021 نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTA نے پوسٹ گریجویٹ ، پی جی آیوس کورسز کے لیے درخواست کا عمل یکم اگست 2021 سے شروع کر دیا ہے۔


یہ نوٹیفکیشن صرف 22-2021 کے موجودہ تعلیمی سال میں داخلے کے لیے لاگو ہے۔ امتحان کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے اور بعد میں معلوم ہوگا۔ این ٹی اے نے اس پورے عمل کا تفصیلی شیڈول اپنی سائٹ پر جاری کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ ذیل میں دیئے گئے تفصیلی شیڈول کو بھی چیک کر سکتے ہیں۔


طلبہ کو نوٹ کرنا چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ درخواست کو پہلے سے اچھی طرح سے پُر کریں تاکہ آخری منٹ کی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ آفیشل سائٹ پر تفصیلی معلوماتی بلیٹن طلبہ کو اس امتحان کے لیے درخواست دینے کے حوالے سے ہدایات سے آگاہ کرے گا۔


فائل فوٹو۔۔
فائل فوٹو۔۔


  • AIAPGET 2021: درخواست کیسے دی جائے؟


آفیشل سائٹ aiapget.nta.ac.in پرجائیں۔AIAPGET 2021 کے لیے درخواست کے بارے میں پڑھنے والے لنک پر کلک کریں۔
متبادل کے طور پر امیدوار یہاں دیئے گئے AIAPGET 2021 کے لیے درخواست دینے کے لیے براہ راست لنک پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

AIAPGET 2021: Important Dates


Name of the Event Date(s)
Application Process begins August 1, 2021
Application Process ends August 21, 2021 till 5pm
Last Date of Fee Payment August 21, 2021 till 11:50pm
Application Correction

August 23 to 25, 2021


ایک نئی ونڈو کھل جائے گی۔پوچھی گئی تمام تفصیلات کو پُر کریں اور ان کو کراس چیک کریں۔Submit پرکلک کریں۔مستقبل کے حوالہ جات کے لیے درخواست فارم کا پرنٹ لینا یاد رکھیں۔

امیدواروں کو یہ بھی نوٹ کرنا چاہیے کہ امتحانی مرکز اور امتحان کے اوقات کے بارے میں معلومات بعد میں اور ایڈمٹ کارڈ پر دستیاب کی جائیں گی جو بعد میں بھی دستیاب کی جائیں گی۔ سرکاری نوٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’کسی بھی سوال یا وضاحت کے لیے امیدوار این ٹی اے ہیلپ ڈیسک کو 011 4075 9000 پر کال کرسکتے ہیں یا این ٹی اے کو aiapget@nta.ac.in پر لکھ سکتے ہیں۔"


  • AIAPGET 2021:


امتحان 120 منٹ کا ہوگا اور 2 شفٹوں میں ہوگا۔ پہلی شفٹ آیوروید اور دوسری شفٹ ہومیوپیتھی ، سدھا اور یونانی کے لیے ہوگی۔ ہومیوپیتھی کا امتحان صرف انگریزی میں ہوگا ، آیوروید انگریزی اور ہندی میں ہوگا ، سدھا انگریزی اور تمل میں ہوگا اور یونانی انگریزی اور اردو میں ہوگا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Aug 03, 2021 09:06 PM IST