ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مسلمانوں کے تمام طبقات کوتعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنی ہوگی: ندیم جاوید

مسلمانوں کے معروف تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کا ندیم جاوید نے دورہ کیا اور مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات پرزور دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 02, 2018 02:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلمانوں کے تمام طبقات کوتعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنی ہوگی: ندیم جاوید
آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید: فائل فوٹو

ممبئی: ممبئی کے حالیہ دورہ کے موقع پرکُل ہند کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید نے مسلمانوں کے معروف تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کا دورہ کیا اوراس دوران انجمن کے صدرڈاکٹرظہیر قاضی نے واضح طور پر کہا کہ مسلمانوں کے سبھی فرقوں اور طبقات کو تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا، ورنہ مستقبل میں کافی دشواری کا سامناکرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ مسلم نوجوانوں میں ڈراپ آؤٹ کاتناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔


انہوں نے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید کو انجمن اسلام کے کیمپس اور دورافتادہ انسٹی ٹیوشن اور اداروں کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات سے مطلع کیا اور کہا کہ انجمن اسلام کے تقریباً 95 اداروں میں سوا لاکھ سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں اور پرائمری سے لیکراعلیٰ تعلیم، ایم بی اے، بی ای۔ ایس کے ساتھ ساتھ ہوٹل منیجمنٹ اور وکالت کی تعلیم جاری ہے۔


انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بہتراور اعلیٰ درجے کی تعلیم کے لیے منصوبہ بندی کرنا چاہیے۔ گزشتہ دوہفتے سے علیل رہنے بعد

انجمن اسلام پہنچے صحت یاب صدر ظہیر قاضی نے ندیم جاوید کے مسلم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے شہر کے مغربی مضافات جوگیشوری میں واقع اسماعیل یوسف کالج کی قطعہ اراضی کو اقلیتی فرقے کو واپس کیے جانے کے لیے تعاون کی اپیل کی اور ادارہ کو اپنوں سے درپیش دشواریوں کو دور کرنے کے لیے مدد کرنے کامطالبہ کیا۔
کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید نے یقین دلایا کہ ادارہ کودرپیش مسائل کو حل کرنے لیے کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ ساتھ مقامی عہدیداران اور ممبران پارلیمنٹ اوراسمبلی سے گفت وشنید کریں گے۔ اس موقع پر انجمن اسلام کے سی ای او شبہیہ احمد، کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر کے انچارج اکرم احمد، مدثر پٹیل اور دیگر افراد موجود رہے۔

 
First published: Sep 02, 2018 02:43 PM IST