ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات آن لائن ہونگے، کووڈ وبا کے پیش نظر طالب علموں کی راحت کیلئے اٹھایا گیا یہ اہم قدم

سرکار اور متعلقہ اداروں کی طرف سے طالب علموں کو آن لائن تعلیم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انکی تعلیم متاثر نہ ہو۔ طالب علموں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیمی کیرئر کو نقصان سے بچانے کےلئے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات آن لائن ہونگے، کووڈ وبا کے پیش نظر طالب علموں کی راحت کیلئے اٹھایا گیا یہ اہم قدم
کووڈ وبا کے پیش نظر طالب علموں کی راحت کےلئے اٹھایا گیا قدم

جموں کشمیر:- جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں سرکار متاثرہ افراد کو بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے وہیں اس وبا پر قابو پانے کے لیے کئ احتیاطی تدابیر بھی کی جا رہی ہیں۔ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر جموں کشمیر کے کئ علاقوں میں کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کم سے کم لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ حالانکہ ضروری خدمات کو اس کرفیو سے مثتثنی رکھا گیا ہے۔

ایک اور احتیاطی قدم کے طور پر یو ٹی میں 31 مئ تک تمام تعلیمی ادارے بند کر دۓ گیۓ ہیں۔ سرکار اور متعلقہ اداروں کی طرف سے طالب علموں کو آن لائن تعلیم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انکی تعلیم متاثر نہ ہو۔ طالب علموں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیمی کیرئر کو نقصان سے بچانے کےلئے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیر یونیورسٹی نے آج ایک حکمنامہ جاری کر کے یونیورسٹی کی طرف سے یو جی ، پی جی کے تمام باقی ماندہ امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو جی اور پی جی لیول کے چوتھے اور آخری سمسٹر کے تمام امتحانات آن لائن موڈ میں منعقد ہونگے۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق یہ امتحانات 15 مئ کے بعد منعقد کۓ جائنگے۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر ایکزیمنیشنز متعلقہ کالجوں، کیمپسز اور ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت کر کے امتحانات کا کلینڈر وضع کرینگے۔


اس سلسلے میں یونیورسٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ پی جی پروگرامز 2020 بیچ کا امتحان بھی آن لائن ہی منعقد ہوگا جبکہ او ای/ جی ای پہلے سمسٹر کا امتحان 17 اور 19 مئ کو آن لائن لیا جائے گا۔ امتحانی پرچہ MCQ / Short Answer/ Assignment/ Viva Voce پر مشتمل ہوگا۔ کووڈ وبا کے پیش نظر جموں یونیورسٹی نے پہلے ہی تمام امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ کووڈ وبا کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے یو ٹی کے سمر زون میں دسویں جماعت کے اننیول ریگولر امتحانات پہلے ہی منسوخ کر دۓ گۓ ہیں۔ جبکہ اسی زون کے 11 ویں اور بارہویں جماعت کے اننیول ریگولر امتحانات کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 06, 2021 04:50 PM IST