ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

نئے سال میں کھلیں گے بہار کے تمام اسکول، ہوسٹل اور کوچنگ ادارے، 4 جنوری سے اسکول کھولنے کا حکومت نے کیا فیصلہ

کورونا وائرس وبا کے سبب 2020 میں بند ہوا اسکول اب ایک بار پھر سے نئے سال میں کھلنے جارہا ہے۔ بہار حکومت نے چار جنوری سے آٹھویں سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
نئے سال میں کھلیں گے بہار کے تمام اسکول، ہوسٹل اور کوچنگ ادارے، 4 جنوری سے اسکول کھولنے کا حکومت نے کیا فیصلہ
بہار حکومت نے چار جنوری سے آٹھویں سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس وبا کے سبب 2020 میں بند ہوا اسکول اب ایک بار پھر سے نئے سال میں کھلنے جارہا ہے۔ بہار حکومت نے چار جنوری سے آٹھویں سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پندرہ دنوں کے جائزہ کے بعد جونیر سیکشن کے لئے بھی اسکول کا دروازہ کھول دیا جائےگا۔ اسی کے ساتھ کوچنگ انسٹی ٹیوشن اور ہوسٹل کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا۔ چیف سکریٹری دیپک کمار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

حکومت کے فیصلہ کی پرائویٹ اسکول اینڈ چیلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے خیرمقدم کیا ہے۔ ایسوسی ایشن لگاتار اسکول کھولنے کا مطالبہ کررہا تھا۔ صوبہ کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو ماسک مفت فراہم کرایا جائےگا۔ اسکول اور کوچنگ کھولنے کے فیصلہ کی اسکول سے جڑے لوگوں نے ستائش کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ نو مہینہ سے کوچنگ انسٹی ٹیوشن بند ہے جس کے سبب ہزاروں لوگ نہ صرف بے روزگار ہوگئے ہیں بلکہ سیکڑوں ایسے لوگ ہیں جو سبزی فروخت کر کسی طرح اپنا وقت کاٹ رہے تھے۔ کوچنگ ادارے کھلنے سے ایک بار پھر سے ان کی زندگی پٹری پر لوٹےگی۔


وہیں نجی اسکولوں کے اساتذہ دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہیں۔ اسکول کھلنے سے اسکولوں کا نظام بھی آہستہ آہستہ درست ہوگا۔ نجی اسکولوں کے انتظامیہ کے مطابق اسکول بند ہونے سے طلباء کی تعلیم کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے وہیں اساتزہ کو مالی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسکولوں سے جڑے لوگوں کا کہنا ہیکہ نئے سال میں ایک بار پھر سے اسکولوں کا کیمپس طلباء سے جگمگائےگا۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 18, 2020 09:13 PM IST