ایمزون میں 10 ہزار ملازمین کی چھٹی کی تیاری، نقصان میں اضافہ کی وجہ سے بنایا منصوبہ
ایمزون میں 10 ہزار ملازمین کی چھٹی کی تیاری، نقصان میں اضافہ کی وجہ سے بنایا منصوبہ
ایمزون ہزاروں ملازمین کی چھٹی کرنے اور لاگت میں کٹوتی کے عمل کو لاگو کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے، کیونکہ رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ سہ ماہی منافع بخش نہیں رہے ہیں۔
دنیا کی معروف کمپنیوں میں ملازمین کی برخاستگی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ کے ٹکنالوجی اور ای کامرس کی معروف کمپنی ایمزون نے بڑھتی اقتصادی مندی کے درمیان اپنے غیر منافع بخش پہل کو کم کرنا شروع کردیا ہے۔ ایمزون ہزاروں ملازمین کی چھٹی کرنے اور لاگت میں کٹوتی کے عمل کو لاگو کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے، کیونکہ رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ سہ ماہی منافع بخش نہیں رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمس (این وائی ٹی) کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی اس ہفتہ کی شروعات میں جلد سے جلد 10،000 ملازمین کو نکال سکتی ہے۔
ایمزون کی تاریخ میں سب سے بڑی برخاستگی اگر برخاستگی کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے آس پاس رہتی ہے، تو یہ ایمزون کی تاریخ میں سب سے بڑی برخاستگی ہوگی۔ حالانکہ یہ کمپنی کے مین پاور کے ایک فیصد سے بھی کم ہے، کیونکہ ایمزون عالمی سطح پر 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیتا ہے۔ این وائی ای ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوکری میں کٹوتی ایمزون کی ڈیوائس یونٹ پر مرکوز ہوگی، جس میں وائس اسسٹنٹ ایلکسا اور اس کے ریٹیل اور ہیومن ریسورس ڈویژن شامل ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ایمزون نے ایک مہینے کی طویل تجزیے کے بعد کچھ غیر منافع بخش یونٹوں کے ملازمین کو کمپنی کے اندر دیگر مواقع کی تلاش کرنے کے لیے آگاہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمزون اپنے ایلکسا بزنس کا باریکی سے جائزہ لے رہا ہے اور فی الحال اس پر غور کررہا ہے کہ کیا اسے وائس اسسٹنٹ میں نئی صلاحیتوں کو جوڑنے کی کوشش پر دھیان دینا چاہیے، جو مختلف طرح کے ایمزون آلات پر دستیاب ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔