உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریاستی وزیر تعلیم نے آندرا پردیش کے 10ویں جماعت کے نتائج کا کیا اعلان، ضلع پرکاشم کو پہلا مقام حاصل

    Youtube Video

    AP SSC 10th Result 2022: اے پی ایس ایس سی 10ویں کلاس کی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی جائے گی۔ طلباء کو نمبروں کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔ اے پی ایس ایس سی امتحان 2022 27 اپریل سے 9 مئی 2022 تک منعقد ہوا تھا۔ اس امتحان میں تقریباً 6.5 لاکھ طلبہ شریک ہوئے۔

    • Share this:
      AP SSC 10th Result 2022: آندھرا پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، BSEAP نے آج دوپہر 12 بجے دسویں جماعت کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نتائج کا  سیدھا لنک بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ bse.ap.gov.in پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اے پی ایس ایس سی 10ویں کلاس کی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی جائے گی۔ طلباء کو نمبروں کے بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔ اے پی ایس ایس سی امتحان 2022 27 اپریل سے 9 مئی 2022 تک منعقد ہوا تھا۔ اس امتحان میں تقریباً 6.5 لاکھ طلبا شریک ہوئے۔
      اس طرح نتیجہ چیک کریں۔
      سرکاری ویب سائٹ bse.ap.gov.in پر جائیں۔
      سروسز ٹیب پر کلک کریں۔
      اے پی ایس ایس سی نتائج 2022 کے لنک پر جائیں اور اپنے رول نمبر کی مدد سے لاگ ان کریں۔
      نتیجہ آپ کی سکرین پر نظر آئے گا۔

      امیدوار BSEAP کی سرکاری ویب سائٹ bse.ap.gov.in کے ذریعے نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ، نتیجہ manabadi.co.in پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

      اس سال تقریباً 6 لاکھ طلبہ نے اے پی ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی ہے۔ آندھرا پردیش بورڈ کا امتحان 27 اپریل 2022 کو شروع ہوا اور 9 مئی 2022 کو ختم ہوا۔ تفصیلات کے لیے، امیدوار BSEAP کی آفیشل سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: