اینیمیشن، ویژول ایفکیٹس، گیمنگ اور کامک کی مانگ کو دیکھتے ہوئے حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اسکولی اوراعلیٰ تعلیم میں اس کی پڑھائی کی سفارش کی ہے۔ وزیرمالیات نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ 2022 میں اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک ٹاسک فورس (اے وی جی سی) کی تشکیل کا اعلان کیا تھا، اسی کمیٹی نے یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ کمیٹی کا ماننا ہے کہ اس شعبہ میں روزگار کے بڑے امکانات ہیں۔ اس لیے ’کریئٹ ان اندیا‘ مہم کے تحت این سی ای آر ٹی کو اسکولوں میں اینیمیشن پر مبنی نصاب اور یونیورسٹیوں کو ڈگری میں گرافک ڈیزائن اور آرٹ و دیگر میں ڈگری پروگرام شروع کرنے چاہیے۔ خاص بات یہ ہے کہ کمیٹی نے اس سیکٹر میں داخلہ کے لیے ایک خصوصی داخلہ امتحان منعقد کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
یہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری اپوروا چندرا کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔ پیر کو، وزارت تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے سیکرٹری، محکمہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ نے یہ رپورٹ جاری کی۔ کمیٹی کی سفارش ہے کہ اطلاعات و نشریات وزارت کو ہندوستان میں اے وی جی سی تعلیم کے لیے ایک روڈمیپ تیار کرنے میں وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ تدریس کے طریقے، تدریس کے بنیادی شعبے، نئے مضامین، تخلیقی شعبوں کے لیے امتحان کے طریقے وغیرہ پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
یوجی اور پی جی میں ڈگری پروگرام شروع ہوں رپورٹ میں اے وی جی سی میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں پر ڈگری پروگرام متعارف کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس میں بیچلر آف گرافک آرٹس، بیچلر آف ویژول آرٹس ان گیمز آرٹس ڈیزائن، بیچلر آف ویژول آرٹس ان ویژول ایفیکٹس، بیچلر ان ویژول آرٹس ڈیجیٹل فلم میکنگ، بیچلر یا پی جی ان گیمنگ، ایکس آر وغیرہ جیسے 10 ڈگری پروگراموں کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔