یہ امر باعث افتخار ہے کہ قومی تشخیص اور رسمی منظوری کونسل (نیک) نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کو اے پلس پلس گریڈ سے نوازا ہے۔ تحقیق،بنیادی ڈھانچہ، آموزشی وسائل،جائزہ،جدت واختراعیت اور تعیین کے سخت طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے گورنینس جیسے مختلف معیارات کی بنیاد پر ناک کی طرف سے کسی ادارے کو دیا جانے والا یہ اعلی ترین گریڈ ہے۔ نیک ٹیم کا دورہ مؤرخہ چھے دسمبر تا آٹھ دسمبر دوہزاراکیس کے درمیان مکمل ہونے کے بعد اس رینکنگ کا اعلان ہوا ہے۔
نیک NAAC کی طرف سے کیا جانے والا یہ دوسرے مرحلے کا جائزہ تھا پہلے مرحلہ کا جائزہ دوہزار پندرہ میں ہوا تھا جس میں جامعہ کو ناک کی طرف سے اے رینک حاصل ہوا تھا۔ یونیورسٹی کو دوہزارہ پندرہ کے پہلے مرحلے کے اسکور تین اعشاریہ صفر نو کے مقابلے میں موجودہ جائزے میں نیک کی طرف سے تین اعشاریہ چھے ایک اسکور ملا ہے۔واضح ہوکہ نیک اے پلس پلس کا گریڈ اس ادارے کو دیتی ہے جو تین اعشاریہ پانچ ایک اسکور حاصل کرے یا اس سے اوپر اسکور حاصل کرے۔
اس پیش رفت پربجاطور پر نازاں پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ’یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں یہ سنگ میل اساتذہ،غیر تدریسی عملہ، طلبا اور المنائی کی سخت کاوشوں اور انتہائی جانفشانیوں کو واضح کرتاہے۔
میں ذاتی طورپران کے تئیں اپنے سپاس کا اظہار کرنا چاہتی ہے اور توقع کرتی ہوں کہ مستقبل میں نہ صرف یہ کہ یہ گریڈ برقرار رہے گا بلکہ تعلیم،تحقیق اور دیگر شعبوں میں بہتر سے بہتر مظاہرے کے لیے ہم لگاتار سخت محنت کرتے رہیں گے۔“۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔