Reliance Foundation Scholarships : ہونہار طلبہ کیلئے آگے بڑھنے کا موقع ، ملے گی لاکھوں روپے کی گرانٹ
Reliance Foundation Scholarships : اسکالرشپ کے تحت آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، کمپیوٹر سائنس ، میتھ میٹکس و کمپیوٹنگ اور الیکٹریکل اور/ یا الیکٹرانکس انجینئرنگ میں ڈگری پروگرام کرنے والے سبھی اداروں کے سال اول کے انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ درخواست دے سکتے ہیں ۔
Reliance Foundation Scholarships : اسکالرشپ کے تحت آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، کمپیوٹر سائنس ، میتھ میٹکس و کمپیوٹنگ اور الیکٹریکل اور/ یا الیکٹرانکس انجینئرنگ میں ڈگری پروگرام کرنے والے سبھی اداروں کے سال اول کے انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ درخواست دے سکتے ہیں ۔
Reliance Foundation Scholarships : ریلائنس فاونڈیشن اسکالرشپ کیلئے درخواست کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اس اسکالرشپ کے تحت آرٹیفیشیل انٹلی جنس (Artificial Intelligence) ، کمپیوٹر سائنس (Computer Sciences)، میتھ میٹکس و کمپیوٹنگ (Mathematics and Computing) اور الیکٹریکل (Electrical) اور/ یا الیکٹرانکس انجینئرنگ (Electronics Engineering) میں ڈگری پروگرام کرنے والے سبھی اداروں کے سال اول کے انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ درخواست دے سکتے ہیں ۔
سماجی بہبود کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے طلبہ کیلئے یہ اسکالرشپ نعمت ثابت ہوسکتی ہے ۔ دراصل انہیں گرانٹ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیولپمنٹ پروگرام بھی دئے جاسکتے ہیں ۔ اس کے تحت 60 انڈرگریجویٹ طلبہ کو چار لاکھ روپے تک کی گرانٹ دی جائے گی جبکہ 40 پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو چھ لاکھ روپے تک کی گرانٹ مل سکتی ہے ۔ سال 2021 میں Artificial Intelligence اور Computer Sciences میں ریلائنس فاونڈیشن اسکالرشپ کے تحت 76 فرسٹ ایئر کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو اسکالرشپ ملی تھی ۔ طلبہ کو مزید کیا کیا فائدہ ملے گا؟
طلبہ کو گلوبل ایکسپرٹس کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا ۔ یہی نہیں طلبہ مینٹرنگ ، انٹرن شپ ، والینٹیئرنگ کیلئے بھی اپلائی کرسکیں گے ۔ ریلائنس فاونڈیشن اسکالرشپ کے تحت ایک مشکل اور مقابلہ جاتی سلیکشن پروسیس کے تحت ہندوستان کے سب سے برائٹ اسٹوڈنٹس کو تلاش کیا جائے گا ۔
کس بنیاد پر دی جائے گی اسکالرشپ ؟
سلیکشن پروسیس میں ایک آن لائن ایپلی کیشن اور ہندوستان اور بین الاقوامی ایکسپرٹس کے ایک پینل کے ساتھ انٹرویو بھی شامل ہوگا ۔ اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر دی جائے گی ۔ بتادیں کہ ریلائنس فاونڈیشن اسکالرشپ کیلئے اپلائی کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ آسان الفاظ میں سمجھیں تو آپ اس کیلئے مفت اپلائی کرسکتے ہیں ۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔