உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر یونیورسٹی اور فوج کی چنار کور کے درمیان آج ایک مفاہمتی نامے پر دستخط، فوجی جوانوں کیلئے اعلی تعلیم کا بہترین قدم

     کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں چنار کور اور کشمیر یونیورسٹی کے درمیان اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت نامے کے مطابق کشمیر وادی میں تعینات فوجی جوان یونیورسٹی اف کشمیرکے ڈائیریکوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کی جانب سے چلائے جارہے مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

    • Share this:
    ہندوستانی فوج ملک کی دفاع کرنے والے جوانوں اور افسران کو مختلف سہولیات بہم رکھنے کے ساتھ ساتھ خواہشمند جوانوں کو اعلی تعلیمی سہولیات پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر کشمیر یونیورسٹی اور فوج کی چنار کور کے درمیان آج ایک مفاہمتی نامے پر دستخط کئے گئے تاکہ کشمیر وادی میں تعینات فوجی جوان ڈسٹسنس ایجوکیشن کے ذریعے مختلف کورسوں میں داخلہ لے سکیں۔ آٹھ نومبر کو کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں چنار کور اور کشمیر یونیورسٹی کے درمیان اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت نامے کے مطابق کشمیر وادی میں تعینات فوجی جوان یونیورسٹی اف کشمیرکے ڈائیریکوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کی جانب سے چلائے جارہے مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ان کورسوں میں چھ ماہ کے سرٹیفیکیٹ کورس ، ایک سال کے ڈپلوما کورس اور دو سال کے پوسٹ گریجویٹ کورسز شامل ہیں۔

    مفاہمت نامے کے مطابق فوجی جوان ریاضی میں پوسٹ گریجویشن کورس ، انگریزی میں ایم اے ، اردو زبان اور ایجوکیشن میں پوسٹ گریجویشن کورس کے لئے داخلہ لے سکتے ہیں۔ دیگر کورسز میں کمپیوٹر ایپلیکیشنز، ویب ڈیزائیننگ، سائیبر قانون اور ٹیورازم منیجمینٹ جیسے ڈپلوما کورسز میں شریک ہوسکتے ہیں۔ فوجی جوان ڈائیریکوریٹ کی جانب سے چلائے جارہے اٹھارہ کورسز میں ابتدائی طور پر داخلہ لے سکتے ہیں اور مستقبل میں ان کورسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔مفاہمت نامے پر باقاعدہ دستخط ہونے کے بعد کشمیر یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کی وساطت سے اپنی پڑھائی کو آگے جھاری رکھنے کے خواہشمند فوجی جوان مستفید ہونگے۔ موقع پر موجود چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اپنے خطاب میں اس مفاہمت نامے کو ایک عام سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم حاصل کرکے فوجی جوان کشمیر جیسی حساس جگہ پر اپنی ڈیوٹی مزید بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

    لیفٹننٹ جنرل پانڈے نے کہا کہ تعلیم ذہنی نشو نما کو بڑھانے اور قومی ترقی یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم فوجی جوانوں اور چنار کور کے سیول ڈیفنس ملازمین کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ خصوصی کورسز میں مہارت حاصل کرنے کا کام انجام دے گی۔

    لیفٹننٹ جنرل پانڈے نے اس موقع پر چنار کور اور کشمیر یونیورسٹی کے مابین تال میل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں اداروں کے بیچ گزشتہ ۷۵ برسوں سے جاری رشتوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے موقع پر جی او سی چنار کور لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، کشمیر یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر طلعت احمد، اور دیگر افسران موجود تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: