چائلڈ رائٹس فیلوشپ، ملے گا 60,000 روپے اسٹائی فنڈ، اشوکا یونیورسٹی و DCPCR نے طلب کیں درخواستیں
امیدواروں کو ہندی اور انگریزی میں ماہر ہونا ضروری ہے
آتیشی نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (DCPCR) بچوں کے مفادات اور دہلی کے تقریباً 50 لاکھ بچوں کی بھلائی کے لیے غیر معمولی کام کر رہا ہے۔ اس نے بچوں کی زندگیوں میں مادی بہتری لائی ہے۔
اشوکا یونیورسٹی (Ashoka University) اور دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (DCPCR) نے چائلڈ رائٹس فیلوشپ (CRF) کے تیسرے بیچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ بچوں کے حقوق سے متعلق ایک سال کے کام کے تجربے کے ساتھ پوسٹ گریجویٹس یا دو سال کے تجربہ کے ساتھ گریجویٹس چائلڈ رائٹس فیلوشپ کے لیے اہل ہیں۔ جن کی عمر 1 اپریل 2023 تک 30 سال یا اس سے کم ہو۔
ہر فیلو کو ماہانہ 60,000 روپے اسٹائی فنڈ اور سفری خرچ کے لیے الگ سے 5,000 روپے دئیے جائیں گے۔ 10 نوجوان پیشہ ور افراد کو تیسرے گروپ کے حصے کے طور پر بچوں کے حقوق اور ترقیاتی اصلاحات پر کام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ فیلوز کو کیا حاصل ہوگا فائدہ؟
فیلوشپ کے تحت نوجوان پیشہ ور افراد کو حقوقِ اطفال میں اصلاحات، پالیسی کے نفاذ اور حکومت کے اسٹیک ہولڈر کی شمولیت پر کام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ فیلوز کو بچوں کی بہبود کے اقدامات کو تقویت دینے اور پائیدار اثرات کو آگے بڑھانے کے لیے کوشش کرنے اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ سال 2021 میں شروع کی گئی فیلوشپ کے پہلے دو بیچوں نے دہلی این سی ٹی میں بچوں کی زندگیوں کو تین فوکس کرنے والے شعبوں جیسے تعلیم، صحت اور غذائیت اور انصاف میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
The Child Rights Fellowship (CRF) offers the unique opportunity to work with the Government of Delhi to safeguard Children’s rights to survival, protection, and education! pic.twitter.com/6ivQcbT8IG
— Child Rights Fellowship (@ChildFellowship) January 7, 2023
یہ ہے ویب سائٹ:
امیدواروں کو ہندی اور انگریزی میں ماہر ہونا ضروری ہے اور فیلوشپ کی مدت کے دوران دہلی میں رہنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ فیلوشپ کے بارے میں مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ https://crf.ashoka.edu.in ملاحظہ کیجیے۔
ذرائع کے مطابق دی ارلی وارننگ سسٹم، چائلڈ رائٹس فیلوشپ کا ایک اہم پروجیکٹ ہے۔ جو کہ اسکول سے ڈراپ آوٹ کی شرح کو کم کرنے اور دہلی کے محکمہ تعلیم کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی زندگیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت 1 لاکھ سے زیادہ طلبہ کی بار بار غیر حاضری کو روکنے میں مدد کی گئی ہے اور 2,000 سے زیادہ طلبہ کو بدسلوکی، بچوں کی شادی، ذہنی صحت، جان لیوا امراض اور اس طرح کے دیگر مظالم جیسے مسائل سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ خواتین اور بچوں کی ترقی کے زمرے میں سال 2022 کے باوقار SKOCH سلور ایوارڈ کا بھی وصول کنندہ ہے۔
ایم ایل اے اور ڈپٹی چیف منسٹر، دہلی کی سابق تعلیمی مشیر آتیشی نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (DCPCR) بچوں کے مفادات اور دہلی کے تقریباً 50 لاکھ بچوں کی بھلائی کے لیے غیر معمولی کام کر رہا ہے۔ اس نے بچوں کی زندگیوں میں مادی بہتری لائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اشوکا یونیورسٹی کے ساتھ فیلوشپ نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے گورننس کا حصہ بننے اور بچوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے کا ایک بہترین موقع ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔