உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایگریکلچرل سائنٹسٹس ریکروٹمنٹ بورڈ میں 90 ریسرچ مینجمنٹ آسامیوں کی بھرتی، جانیے مکمل تفصیلات

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ایگریکلچرل سائنٹسٹس ریکروٹمنٹ بورڈ (ASRB) نے کہا کہ ’’امیدواروں کو ویب سائٹ پر دستیاب درخواست فارم کے لنک کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ درخواست بھرنے کے کسی دوسرے طریقے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔

    • Share this:
      ایگریکلچرل سائنٹسٹس ریکروٹمنٹ بورڈ (ASRB) نے 90 ریسرچ مینجمنٹ آسامیوں (RMPs) کو بھرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان عہدوں کو ICAR ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور نئی دہلی میں ICAR ہیڈکوارٹر میں مختلف مقامات پر پانچ سال کی مدت کے لیے میعاد کی بنیاد پر پُر کیا جائے گا۔

      ایگریکلچرل سائنٹسٹس ریکروٹمنٹ بورڈ (ASRB) نے کہا کہ ’’امیدواروں کو ویب سائٹ پر دستیاب درخواست فارم کے لنک کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ درخواست بھرنے کے کسی دوسرے طریقے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔

      درخواست کا عمل مرحلہ وار ہوگا۔ پہلا مرحلہ 15 نومبر سے شروع ہو گا۔ چھ عہدوں کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی ونڈو کھلے گی۔ دوسرا مرحلہ 25 نومبر سے شروع ہوگا جس میں بقیہ عہدوں کے لیے درخواست فارم طلب کیے جائیں گے۔

      امیدواروں کو 1500 روپے کی درخواست کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ ASRB نے کہا ہے کہ SC/ST/ Divyang زمروں اور خواتین سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس نے مزید کہا کہ "ہر پوزیشن کے لیے درخواست کی فیس اس پوسٹ کے لیے ادا کی جانی چاہیے جس کے لیے درخواست دی گئی ہے اور ایک بار ادا کی جانے والی فیس کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی‘‘۔

       درخواست سے متعلق لنک یہاں ملاحظہ کیجیے۔

      قومی، بین الا اقوامی ، جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر، فیس بک پر فلو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: