ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

خوش خبری: اسکول۔ کالج میں داخلہ کو لے کر بڑا فیصلہ، اب مفت میں ہوں گے داخلے

آسام کے وزیر تعلیم ہیمنتا بسوا نے بتایا کہ ہائر سیکنڈری سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے طلبہ تعلیمی اداروں میں مفت میں داخلہ لے سکیں گے۔

  • Share this:
خوش خبری: اسکول۔ کالج میں داخلہ کو لے کر بڑا فیصلہ، اب مفت میں ہوں گے داخلے
خوش خبری: اسکول۔ کالج میں داخلہ کو لے کر بڑا فیصلہ، اب مفت میں ہوں گے داخلے

گوہاٹی۔ جان لیوا وبا کورونا وائرس (Coronavirus)  کے قہر سے شاید ہی دنیا کا کوئی ملک اچھوتا ہو۔ چین کے وہان شہر سے نکلے اس وائرس نے دنیا کے معاشی حالات کو کمزور بنا دیا ہے۔ دیگر ملکوں کی طرح ہندوستان کے تعلیمی نظام پر بھی کورونا وائرس کا گہرا اثر پڑا ہے۔ کئی ریاستوں میں امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں تو وہیں جن ریاستوں میں امتحانات ہو گئے تھے، ان میں نتائج کا اعلان کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ حالانکہ، اس بیچ پہلے سے ہی معاشی تنگی کا سامنا کر رہے سرپرستوں اور طلبہ کے لئے راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔


دراصل، کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کے پیش نظر معاشی تنگی کا شکار ہوئے سرپرستوں کو آسام حکومت (Assam Government)  نے بڑی خوش خبری دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ تعلیمی سیشن کے لئے ریاست میں یونیورسٹیز، کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں مفت میں داخلے (Free Admission) ہوں گے۔ آسام حکومت کے مطابق، اس سے معاشی تنگی سے جوجھ رہے لوگوں پر داخلے کے خرچ کا بوجھ نہیں آئے گا۔


آسام کے وزیر تعلیم (Assam Education Minister) ہیمنتا بسوا نے بتایا کہ ہائر سیکنڈری سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے طلبہ تعلیمی اداروں میں مفت میں داخلہ لے سکیں گے۔ اس میں میڈیکل، انجینئرنگ اور پالی ٹیکنک طلبہ بھی شامل ہیں۔ آسام میں ان اداروں میں داخلہ فارم بھی آن لائن مفت میں دستیاب ہوں گے۔ اتنا ہی نہیں، جو طلبہ ہاسٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں، آسام کا محکمہ تعلیم انہیں درسی کتابیں خریدنے کے لئے ہزار روپئے فی ماہ دے گا۔ ہیمنتا بسوا کے مطابق، اس کے لئے سبھی طلبہ کو داخلہ فارم میں اپنی بینک تفصیلات دینی ہوں گی جس سے ان کے کھاتے میں پیسے ٹرانسفر کرنے میں بالکل بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

First published: Jun 08, 2020 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading